ایک قابلِ ذکر واقعہ
الرسالہ، مئی ۲۰۲۶، صفحہ ۴۸
خبرنامہ اسلامی مرکز — 288
مولانا وحید الدین خاں صاحب کی معروف فسیر قرآن، تذکیر القرآن کی پہلی چار سورتوں کا ترجمہ تمل زبان میں شائع ہو چکا ہے۔ اس کا ترجمہ ڈاکٹر سید رفیق باشا (سابق اسٹیشن ڈائریکٹر، دوردرشن) نے کیا ہے۔ اس کا اجرا 13 جنوری 2026 کو چنئی بک فیئر میں مسٹر جے موہن نے کیا، جو تمل زبان کے ممتاز رائٹر ہیں۔ اجرا کے بعد مسٹر جے موہن نے مولانا وحید الدین خاں صاحب کی فکر اور علمی وراثت پر ایک نہایت اہم اور فکر انگیز خطاب کیا۔ وہ مولانا کے تصور امن، مثبت سوچ اور زندگی کے بارے میں ان کے حقیقت پسندانہ رویے سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے مولانا صاحب سے اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں سے وہ انہیں جانتے ہیں۔ نیز یہ کہ 2001 میں مسٹر جے موہن نے مولانا کے مذہبی رواداری پر مبنی کئی مضامین تمل ماہنامہ ”Sol Pudhithu“ میں شائع کیے تھے، جب وہ میگزین کے نائب مدیر تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب کی تحریریں واقعی غیر معمولی ہیں اور قاری کو بار بار پڑھنے پر آمادہ کرتی ہیں۔ تذکیر القرآن کے تمل ترجمے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی قرآنی تفسیر ہر دور کے قارئین کے لیے ضروری ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں موجود مولانا کے لاکھوں شاگردوں کی فہرست میں خود کو بھی شامل پاتے ہیں جنھوں نے ان کے افکار سے روشنی حاصل کی ہے۔ اس تقریب میں مسلم علما کے علاوہ مختلف مذاہب اور افکار سے تعلق رکھنے والی کئی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تذکیر القرآن کے تراجم تمل زبان کے علاوہ کئی دیگر زبانوں میں بھی شائع ہو چکے ہیں، مثلاً عربی، ہندی، ت تیلگو، انگریزی، سندھی اور تھائی، وغیرہ۔ ان کو سی پی ایس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کی Marquette University کے تھیالوجی کے طلبا کے ایک گروپ نے 3 جنوری 2026 کو سی پی ایس انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی کا دورہ کیا، جہاں اسلام اور امن کے موضوع پر ایک انٹر ایکٹیو نشست منعقد ہوئی، جس میں اسلام میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام مہمانوں کو انگریزی ترجمہ قرآن اور دیگر تعارف اسلام پر مبنی لٹریچر دیے گئے۔ نیشنل میڈیکل کالج سہارنپور میں 1 جنوری 2026 کو مولانا وحید الدین خاں صاحب کے 101 واں یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اسلم خاں اور معروف آئی سرجن ڈاکٹر سفینہ تبسم نے خصوصی طور پر مولانا صاحب کی امن اور روحانیت پر مبنی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا۔ پروگرام میں جناب مشاہد علی صدیقی اور مسٹر راہل کا خصوصی تعاون رہا۔ تمام شرکانے مولانا صاحب کے