Al-Risala · May 2026 · page 49

ایک قابلِ ذکر واقعہ

الرسالہ، مئی ۲۰۲۶، صفحہ ۴۹

لیے جنت میں اعلیٰ مقام اور دنیا میں ان جیسے امن پسند ذہن کے فروغ کے لیے دعا کی۔ اس کے بعد 26 جنوری 2026 کو بھارتی آئین کے 77 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب نیشنل میڈیکل کالج، سہارنپور میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سابق رکن پارلیمنٹ جناب فضل الرحمن، جناب مانگے رام، ڈاکٹر سفینہ تبسم اور پرنسپل ڈاکٹر اسلم نے مشترکہ طور پر ترنگا لہرا کر قومی یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔ اس موقع پر امن کے قیام اور بھارت کو ایک مضبوط قوم بنانے کے لیے اپنی فکری و روحانی خدمات انجام دینے والے پدم وبھوشن مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتابیں بطور خاص مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں کو تحفے کے طور پر پیش کی گئیں۔ • سی پی ایس انٹرنیشنل نئی دہلی کے ٹرسٹی ڈاکٹر رجت ملہوترا کو ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 12 فروری 2026 کو حیدر آباد میں منعقد کانووکیشن تقریب میں ڈاکٹر آف لٹریچر (اعزازی) کی ڈگری سے نوازا گیا ۔ یہ اعزاز سی پی ایس انٹرنیشنل اور ان کے بہی خواہوں کے لیے اس بات کی حوصلہ افزائی ہے کہ وہ مولانا وحید الدین خاں صاحب کی علمی و فکری میراث کو پوری لگن کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں۔ • 21 فروری 2026 کی شام، چنئی کے بدھرم ادارے Tripitaka Tamil Foundation کے زیرِ اہتمام بدھرم کی دو کتابوں کی تقریب اجرا منعقد ہوئی ۔ یہ کتابیں گوتم بدھ کی حیات اور تعلیمات پر مشتمل ہیں۔ یہ تقریب چنئی کے Anna Centenary Library کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل جناب رچار بیرگ (Racha Aribarg) اور سری لنکا کے ڈپٹی ہائی کمشنر جناب گنیسا ناتھن گیتیسورن (Ganesanathan Geathiswaran) نے شرکت فرمائی ۔ اس موقع پر سی پی ایس چنئی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ جناب فیض قادری اور خطیب اسرار الحسن عمری نے بطور مہمان شرکت کی۔ ان کتابوں کی پہلی کاپی سری لنکا کے ڈپٹی ہائی کمشنر صاحب نے جاری کی، جسے جناب فیض قادری صاحب نے حاصل کیا۔ تقریب کے اختتام پر بیرون ملک سے تشریف لائے دونوں معزز مہمانوں کو سی پی ایس کا لٹریچر بطور تحفہ پیش کیا گیا، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول فرمایا۔ اس تقریب میں شہر کی متعدد اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مذکورہ بدھ مت ادارے کی تقریبات میں سی پی ایس چنئی ٹیم پچھلے کئی سالوں سے باقاعدگی کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔ (کلوندیم احمد، آمبور، تامل ناڈو) • سی پی ایس رائچور کی جانب سے 11 مارچ 2026 کورمضان کی مناسبت سے بین المذاہب دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ رائچور کی چودھری کالونی میں واقع محبوبیہ مسجد میں منعقدہ افطار کے موقع پر دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے ساٹھ افراد کو مدعو کیا گیا۔ افطار سے قبل آصف ماسٹر اور ڈاکٹر رفیق مدگل نے اسلام کا پیغام اور روزے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ افطار کے بعد دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے تمام مہمانوں نے

‹ Previous page Next page › Contents of May 2026 All issues

Printed page