ایک قابلِ ذکر واقعہ
الرسالہ، مئی ۲۰۲۶، صفحہ ۵۰
نماز کا براہ راست مشاہدہ کیا۔ دعا کے بعد سی پی ایس رانچور چیپٹر کے اراکین، مسٹر ابو الحسن اور مسٹر ظہیر الدین خواجہ نے مہمانوں کے درمیان بطور تحفہ کنڑ ترجمہ قرآن کے نسخے تقسیم کیے۔ 13 اپریل 2026 کو سی پی ایس یوایس اے سینٹر میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں زیادہ تر شر کا ہارورڈ یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالرز تھے، جو اپنی پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ بہت سے افراد پہلے ہی مولانا وحید الدین خاں صاحب سے واقف تھے اور سینٹر کا دورہ کر کے بے حد خوش ہوئے۔ انہوں نے اپنے لیے اور ہارورڈ میں اپنے ساتھیوں کے لیے کتابیں بھی حاصل کیں۔ شرکا نے آئندہ بھی رابطہ برقرار رکھنے اور مزید پروگراموں نشستوں میں شرکت کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ (مسٹر اسد پرویز، سی پی ایس، امریکہ) 29-30 مارچ 2026 کو نئی دہلی میں "مولانا وحید الدین خاں: دور جدید میں امن کے سفیر" کے عنوان سے سی پی ایس انٹرنیشنل کی پہلی علما کانفرنس منعقد ہوئی تھی، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے علما نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام لوگوں نے دین کے تعارف کے لیے امن کی اہمیت کو اجاگر کیا، اور دعوت و امن کے میدان میں مولانا وحید الدین خاں صاحب کی خدمات کا اعتراف کیا، اور یہ عہد کیا کہ مولانا صاحب نے جس طرح دعوت اور امن کے لیے کام کیا ہے، وہ بھی اسی طرح امن اور دعوت کے کام کو آگے بڑھانے کا کام کریں گے۔ اس موقع پر مولانا صاحب کی چھ کتابیں ریلیز کی گئیں، علما اور دینی مدارس (اردو)، پیغمبر انقلاب (ہندی) آخری سفر (پنجابی)، مكانة المرأة فى الإسلام، القرآن الكريم المعجزة الخالدة، تهذيب النفس سر الفوز فى الحياة (عربی)۔ یہ تمام کتابیں سی پی ایس انٹرنیشنل کی ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ سی پی ایس انٹرنیشنل کا قرآن ایپ (ApplyQuran) بھی لانچ ہوا، اس ایپ کو حسب ذیل QR کوڈ سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔
مولانا وحید الدین خان صاحب کی کتابوں کے مطالعہ کے لیے یہ کوڈ اسکین کریں ApplyQuran ایپ گوگل پلے سٹور سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے QR کوڈ اسکین کریں