Story of an African Farm
الرسالہ، جولائی ۲۰۲۶، صفحہ ۴۴
ہوں گے ۔ نوجوان اور تازہ دم ۔ جو سیڑھیاں میں نے کاٹی ہیں ، وہ اس سے چڑھیں گے ۔ وہ کبھی نہ جانیں گے کہ سیڑھیاں بنانے والے کا نام کیا تھا۔ مگر وہ ان سیڑھیوں کو چڑھتے رہیں گے اور بالآخر سچائی تک پہنچ جائیں گے :
یہی وہ حقیقت پسندانہ طریقہ ہے جو انسان کو اپنے مقصد کی طرف مسلسل آگے بڑھاتا ہے۔ تعمیری کام ہمیشہ درست منصوبہ بندی ، بتدریج کوشش کے ذریعہ انجام پاتا ہے۔ ایسے آدمی کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ہمیشہ ممکن سے آغاز کرتا ہے۔ وہ کبھی ناممکن سے آغاز کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ اسی طرح وہ چھوٹے سے آغاز کرتا ہے ، وہ بڑے سے آغاز کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ اسی طرح وہ درست منصوبہ بندی (right planning) سے کام شروع کرتا ہے ، وہ کبھی وش فل تھنکنگ (wishful thinking) سے آغاز نہیں کرتا۔ اس اعتبار سے وہ اپنے کام کا مسلسل جائزہ لیتا رہتا ہے۔ اس کا طریقہ یہ نہیں ہوتا کہ کام تو کرے ، مگر اس کا جائزہ نہ لے۔ اعلان قارئین الرسالہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ماہنامہ الرسالہ اکتوبر 1976ء میں جاری ہوا۔ اس طرح اکتوبر 2026ء میں اس کی اشاعت کے پچاس سال مکمل ہو جائیں گے۔ اس مناسبت سے الرسالہ کا ایک خصوصی نمبر شائع کیا جا رہا ہے۔ یہ خصوصی شمارہ اکتوبر تا دسمبر 2026ء کے مشترکہ شمارے کی صورت میں ہوگا ۔ ادارہ الرسالہ
‹ Previous page Next page › Contents of July 2026 All issues