Al-Risala · July 2026 · page 47

انسان جاگ اٹھا

الرسالہ، جولائی ۲۰۲۶، صفحہ ۴۷

قیادت نامہ — ایک تبصرہ از: علقمہ صفدر قاسمی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مولاناوحید الدین خاں کی کتاب "قیادت نامہ" میرے لیے ان چند کتابوں میں سے ایک ہے جس نے میرے سوچنے، سمجھنے اور چیزوں کو دیکھنے کا زاو بدل دیا۔ یہ کتاب مسلم قیادت کے موضوع پر بالکل منفرد اور حقیقت پسندانہ زاویے سے لکھی گئی کتاب ہے۔ جہاں ایک طرف اس کے ہر سطر میں حقیقت پسندی نظر آتی ہے، وہیں دوسری جانب مسلمانوں کی سیاست و قیادت کی ناکامی بھی متعین انداز میں واضح ہوتی ہے۔ مولانا وحید الدین خاں مسلمانوں کے مسائل کی نہ صرف درست تشخیص کرتے ہیں، بلکہ غلط تشخیص کی بنیاد پر مسلم رہنماؤں اور قائدین نے جو غلط تدبیریں اختیار کیں، ان کی حقیقت بھی نہایت خیر خواہانہ انداز میں واضح کرتے ہیں۔ تعمیر و ترقی کے نام پر گزشتہ ایک صدی سے ملت کو جو نقصانات پہنچتے رہے ہیں، مولانا نے ان سب کی کھلے اور بے لاگ انداز میں نشان دہی کی ہے۔ جیسا کہ کتاب کا نام "قیادت نامہ" سے ہی ظاہر ہے کہ یہ زیر نظر کتاب کن مباحث وموضوعات پر مشتمل ہے اور یہ خصوصاً کن حضرات کے لیے لکھی گئی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ کسی بھی قوم کے ارتقا و تنزلی میں دو قیادتیں ہمیشہ بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، ایک مذہبی قیادت اور دوسری سیاسی قیادت۔ مگر افسوس کہ مسلمانوں کی مذہبی اور سیاسی دونوں قیادتیں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ اور دونوں ایک ہی کمزوری میں مبتلا ہیں — اور وہ ہے جذباتی رد عمل کا طریقہ ۔ دونوں قیادتیں جس طرح کے رد عمل میں مبتلا ہیں اس کے ہولناک نتائج ہم اپنی آنکھوں سے روز بروز دیکھ رہے ہیں۔ ہماری مذہبی قیادت زمانی بصیرت سے بے خبری کی بنا پر، جہاں مغرب اور مغربی فکر کے مقابلے میں جذباتی رد عمل کا شکار ہو کر بہت سی مفید اور ضروری چیزوں کو ترک کیے ہوئے ہے۔ جس کے نتیجہ میں ہم ترقی کی دوڑ میں پچھڑتے جا رہے ہیں۔ وہیں ہماری سیاسی قیادت بھی پلورل سوسائٹی میں ایسا طریقہ اختیار کرتی ہے، جس سے سیکولر سوچ رکھنے والے برادران وطن ہم سے دل برداشتہ ہو جاتے ہیں۔ اس کی ایک مثال وہ ہے جو مولانا صاحب نے اپنی ڈائری میں ان الفاظ میں نقل کیا ہے، "ایک

‹ Previous page Next page › Contents of July 2026 All issues

Printed page