انسان جاگ اٹھا
الرسالہ، جولائی ۲۰۲۶، صفحہ ۴۸
صاحب نے کہا کہ آپ موجودہ مسلم لیڈروں کے خلاف لکھتے رہتے ہیں۔ حالاں کہ انھوں نے بھی ایک کام کیا ہے۔ انھوں نے مسلمانوں کو جگایا ہے۔ میں نے کہا کہ میں آپ کی بات میں ایک لفظ کی ترمیم کروں گا۔ ان مسلم لیڈروں نے مسلمانوں کو جگایا نہیں ہے، انھوں نے مسلمانوں کو بھڑکایا ہے۔ عجیب معاملہ ہے کہ یہی بات ہندو حلقہ میں بھی کہی جاتی ہے۔ ہندو دانشور یہ کہہ رہے ہیں کہ ہندوسویا ہوا تھا، ان کے انتہا پسند لیڈروں کا یہ کارنامہ ہے کہ انھوں نے ہندوؤں کو جگا دیا۔ مگر یہاں بھی وہی بات ہے ان انتہا پسند لیڈروں نے ہندو قوم کو جگایا نہیں ہے، انھوں نے ہندو قوم کو بھڑکُا دیا ہے۔ جس دیش کا یہ حال ہو کہ وہاں کے لوگ جگانے اور بھڑکانے کا فرق نہ سمجھتے ہوں وہ دیش ترقی کس طرح کرے گا، اس سوال کا جواب مجھے نہیں معلوم“۔
یہ چند جملے گویا پوری کتاب کی روح کا خلاصہ ہیں۔ قیادت کے لیے جو بنیادی اوصاف ضروری ہوتے ہیں دور اندیشی، تحمل، حقیقت پسندی، اور قوم کو جگانے اور بھڑکانے کے فرق کی سمجھ۔ ہمارے قائدین بالعموم ان سے ناواقف ہوتے ہیں۔
اس کتاب میں مولانا نے ایک ایسا واقعہ بھی نقل کیا ہے جس سے اندازہ ہوگا کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں پرسکون اور آرام دہ زندگی گزارنے کے لیے کس طرح کے رویے کی ضرورت ہے۔ یہ واقعہ اگرچہ پرانی صورت حال سے متعلق ہے، مگر یہ بعید نہیں کہ ہندوستانی مسلمان آج بھی اس طریقے کو اپنا کر بہت حد تک اپنے اور اپنے معاشرے کے لیے ایک نارمل ماحول تخلیق کر سکتا ہے۔ زندگی کے اس فطری قانون کی طرف ایک حدیث رسول میں ان الفاظ میں اشارہ کیا گیا ہے: اِنَّ الرِّفْقَ لَا يَکُوْنُ فِيْ شَيْءٍ اِلَّا زَانَهُ، وَلَا يُنْزَعُ مِنْ شَيْءٍ اِلَّا شَانَهُ (صحیح مسلم، حدیث نمبر 2594)۔ نرم روی جس چیز میں بھی داخل ہوتی ہے، اس کو خوبصورتی عطا کرتی ہے، اور جہاں سے وہ نکل جاتی وہ چیز عیب دار ہو جاتی ہے۔ یہ بات بالکل ممکن ہے کہ اس رویے کو اپنانے کی صورت میں اچانک صورت حال تبدیل نہ ہو، ہاں یہ بالکل ممکن ہے کہ دھیرے دھیرے ماحول بدلے۔ مولانا لکھتے ہیں کہ عرب کے ایک سفر میں میری ملاقات ایک ہندوستانی مسلمان سے ہوئی، پہلے وہ ہندوستان میں مسلمانوں کے درمیان لیڈری کرتے تھے۔ اس کے بعد انہیں عرب میں ایک اچھا کام مل گیا، اور وہ وہاں منتقل ہو گئے۔ آج کل وہ عرب میں خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ گفتگو کے
‹ Previous page Next page › Contents of July 2026 All issues