Al-Risala · January 2026 · page 34

ذکر جاری

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۶، صفحہ ۳۴

خاص طور پر زیادہ عمر کی عورتوں کے لیے وہ اور بھی زیادہ اہم ہے۔ ایک عورت کی عمر جب بڑھتی ہے تو اس کے بعد اس کی عملی مصروفیت اسی نسبت سے کم ہو جاتی ہے۔ اس کے لیے اپنے خالی وقت کا بہترین مصرف یہ ہے کہ وہ دوسروں کے بے فائدہ تذکرہ میں اپنا وقت ضائع نہ کرے۔ بلکہ تسبیح کی صورت میں خدا کا ذکر کرنے لگے۔ اس کے نتیجہ میں یہ ہوگا کہ دنیا میں اس کو قلبی سکون حاصل ہوگا اور آخرت میں جنت کا ابدی آرام۔

ذکر جاری

صوفیوں کے یہاں خدا کے لیے ذکر جاری کا تصور ہے۔ یعنی دوامی طور پر ذکر کی حالت طاری رکھنا۔ ذکر جاری کا تصور بجائے خود صحیح ہے۔ مگر صوفیا نے اس کو ضرب جاری کے معنی میں لے لیا ہے، یہ ذکر جاری کی غلط تعبیر ہے۔

ذکر جاری لفظی طور پر مطلوب نہیں، بلکہ اس کا معنی مطلوب ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خدا کی معرفت آدمی کے ذہن میں اتنا زیادہ سما جائے کہ اس کو ہمیشہ خدا یاد آتا رہے۔ ہر واقعے، ہر لمحے کے حوالے سے اس کے لیے ہمیشہ خداوند ذوالجلال کی یاد تازہ ہوتی رہے۔

اس دنیا میں جو کچھ ہے، وہ سب خدا کا انعام ہے۔ ذرہ سے لے کر آفتاب تک ہر چیز براہ راست خدا کا یک طرفہ عطیہ ہے۔ جب بھی آپ کوئی چیز دیکھتے ہیں، کسی چیز کا تجربہ کرتے ہیں تو وہ خدا کے انعام کا ایک تجربہ ہوتا ہے۔ انعام کے اس تجربہ میں منعم (giver) کا اعتراف کرتے رہنا، یہی ذکر جاری ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2026 All issues

Printed page