Al-Risala · January 2026 · page 40

Hero or zero?

الرسالہ، جنوری ۲۰۲۶، صفحہ ۴۰

معاملہ میں دونوں کے درمیان غیر مطابقت نظر آئے تو وہ انسان کی اپنی کم علمی کی بنا پر ہوگی، نہ کہ اس لیے کہ اسلام میں اور اس میں کوئی ٹکراؤ ہے۔

ہندوستان ٹائمس (30 جولائی 1986) صفحہ 16 پر چوکھٹے (باکس) میں ایک خبر ہے، جس کا مختصر عنوان یہ ہے:

Hero or zero?

خبر میں بتایا گیا ہے کہ 29 جولائی کو ہندوستان کی لوک سبھا میں سوال و جواب کا وقفہ تھا۔ ممبران نے انڈسٹریز کے منسٹر آف اسٹیٹ مسٹر کے کے تیواری ( Kamla Kant Tiwari, b 1942) سے کچھ سوالات کیے۔ یہ سوالات ایک foreign digital control system کے بارے میں تھے۔ منسٹر صاحب گھبرائے ہوئے تھے اور جواب نہیں دے پا رہے تھے۔ اسی پر لوک سبھا کے اسپیکر مسٹر بلرام جھاکڑ (پیدائش 1923) نے مسکراتے ہوئے ان کے بارے میں کہا: Hero of the zero hour. اپوزیشن پنچ کے لوگ اس کو لے اڑے اور منسٹر صاحب کی خوب ہنسی اڑائی۔ مسٹر جے پال ریڈی (پیدائش 1942) نے کہا:

The minister is not hero but zero.

یہ واقعہ پڑھ کر مجھے قیامت کا منظر یاد آ گیا۔ قیامت میں یہی واقعہ زیادہ بڑے پیمانے پر ہوگا۔ بہت سے لوگ جو دنیا میں بظاہر " منسٹر “ بنے ہوئے نظر آتے ہیں، وہ قیامت میں بالکل بے حقیقت ہو جائیں گے۔ آج کامیابی کی اعلیٰ گدیوں پر بیٹھنے والے لوگ کل کی دنیا میں ناکامی کے آخری مقام پر دکھائی دیں گے۔ آج کے " ہیرو “ کل کے ” زیرو “ ہوں گے۔ کیسا عجیب دن انسان کے اوپر آنے والا ہے۔ اور کیسا عجیب ہے وہ انسان جو اس سے غافل پڑا ہوا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2026 All issues

Printed page