۱۵ فروری ۱۹۹۳
الرسالہ، دسمبر ۱۹۹۳، صفحہ ۳۶
موجودہ حکومت کی اوپن اسکوئی پالیسی (open-sky policy) کے نتیجہ میں اس وقت تقریباً چالیس پرائیویٹ ہوائی کمپنیاں ملک میں کام کر رہی ہیں۔ ان میں سے ایک ایسٹ ویسٹ ہے ۔ اس کو بمبئی کے مسلمانوں نے قائم کیا ہے۔ اس کے مینیجنگ (East West Air Ways) ڈائرکٹر ٹی اے وحید ہیں۔ یہ ایک بڑی کمپنی ہے جو ۱۶ سیکٹر میں اپنے دس جہاز چلا رہی ہے۔ انڈیا کے مسلمانوں میں سے جو لوگ مسائل تلاش کر کے ان میں الجھے رہتے ہیں، ان کے پاس شکایت اور احتجاج کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ مگر جو لوگ مسائل کو نظرانداز کرکے مواقع کو تلاش کرتے ہیں ان کو یہاں ایسے مواقع مل جاتے ہیں جن کو استعمال کر کے وہ بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں ۔ درمیان میں ہمارا جہاز کچھ دیر کے لئے حیدر آباد میں اترا۔ اس کے بعد وہ مزید پرواز کر کے مدراس کے ہوائی اڈہ پر اتر گیا۔ مدراس میں ہم لوگوں کا قیام ایک ہندو تاجر کے مکان پر تھا۔ دوپہر کا کھانا یہیں کھایا گیا۔ کھانے کی میز کے گرد کئی مقامی اور غیر مقامی ہندو صاحبان موجود تھے۔ وہ لوگ مسلسل بات کرتے رہے۔ میں خاموشی کے ساتھ صرف ان کی باتیں سنتا رہا۔ اس گفتگو کے بعد میری وہ رائے مزید پختہ ہو گئی جو اس سے پہلے اپنے مطالعہ کے دوران میں نے قائم کی تھی ۔ وہ یہ کہ مسٹر محمد علی جناح نے ، ۱۹۴۷ء سے پہلے جو سیاست مسلمانوں کے درمیان چلائی، ٹھیک اسی انداز کی سیاست اب ہند و انتہا پسند ہندوؤں کے درمیان چلا رہے ہیں۔ یہ خطرہ کی سیاست ہے۔ مسٹر جناح اور ان کے ساتھیوں نے کچھ فرضی یا واقعی باتوں کو لیکر مسلمانوں کو بتایا کہ ہندو تمہارے لئے زبردست خطرہ ہے۔ انگریزوں کے چلے جانے کے بعد وہ تمہارے ملی وجود کو مٹا دے گا۔ وہ تم کو ترقی نہیں کرنے دے گا۔ اسی کے ساتھ زرد صحافت کا استعمال کر کے انھوں نے بیشتر مسلمانوں کو بہکایا۔ انھوں نے نان اشو کو اشوبنایا اور پھر اس کو مبالغہ آمیز انداز میں پیش کر کے مسلمانوں کو ہندوؤں کے خلاف بھڑکا دیا۔ اس کا نتیجہ ملک کا بٹوارہ تھا۔ اب ہندوؤں کے انتہا پسند لیڈر ٹھیک اسی مریضانہ سیاست کو ہندوؤں میں دہرا رہے ہیں۔ وہ مسلمانوں کو خطرہ کے روپ میں پیش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کچھ بے بنیاد باتوں کو لے کر انہیں اشو بنایا۔ ان کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ انھوں نے ہندوؤں کو یقین دلایا کہ مسلمان اس ملک کے لئے مستقل خطرہ ہیں۔ حتی کہ اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کے ذریعہ کچھ برسوں کے بعد وہ بھارت کو اسلامستان ۳۶ رسالہ دسمبر ۱۹۹۳
‹ Previous page Next page › Contents of December 1993 All issues