Al-Risala · August 1995 · page 10

Public opinion is extremely against Muslims.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۱۰

مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ اصطلاح فرانس میں بنی۔ فرانسیسی ریولیوشن کے زمانہ میں نیشنل اسمبلی میں دو بڑے سیاسی گروپ تھے۔ کنزرویٹو گروپ بادشاہ کی حمایت کرتا تھا۔ اور ریڈیکل گروپ سسٹم میں ڈراسٹک تبدیلیوں کی مانگ کر رہا تھا۔ اسمبلی ہال میں ان کی نشستیں اس طرح تھیں کہ کنزرویٹو (شاه پسند) ممبران اسپیکر کے دائیں طرف بیٹھتے تھے۔ اور انقلاب پسند اسپیکر کے بائیں طرف۔ اس وقت سے سیاسی اصطلاح میں انقلابی تبدیلی (radical change) چاہنے والوں کو لفٹسٹ کہا جانے لگا۔ پیرس آج کل ایک نئی تحریک کا مرکز بن رہا ہے جس کو اٹلانٹا پلس (Atlanta Plus) کہا جاتا ہے۔ ان کی مانگ ہے کہ ۱۹۹۶ میں اٹلانٹا میں ہونے والے اولمپک گیم میں عورتوں کو بھی برابر کی حیثیت سے شریک کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ۱۹۹۲ میں بارسلونا (اسپین) میں جو اولمپک کھیل ہوئے تھے، اس موقع پر یہ طے کیا گیا تھا کہ کھیلوں میں جنسی امتیاز کا خاتمہ کیا جائے۔ مگر ہم سہ مسلم ملک ابھی تک اس کے لیے راضی نہیں ہوئے ہیں۔ تحریک کی ایک پرجوش حامی خاتون نے کہا کہ جنسی امتیاز بھی نسلی امتیاز ہی کی مانند ہے :

Sex discrimination is analogous to the racial discrimination. میں نے ایک خاتون سے کہا کہ کیا آپ پسند کریں گی کہ اگلے اولمپک میں فرانس کی ایک خاتون افریقہ کے ایک مرد باکسر کا مقابلہ کرے۔ وہ اس پر راضی نہیں ہوئیں۔ میں نے کہا کہ خود آپ کی اسکیم کے مطابق، عورتوں کو عورتوں کے مقابلہ میں کھیلنا ہے نہ کہ مردوں کے مقابلہ میں۔ یہ تو خود ایک جنسی امتیاز ہے ، پھر آپ اس کو جنسی برابری کا نام کیوں دیتی ہیں۔

پیرس میں کچھ وقت گزارنے کے بعد وہاں سے میڈرڈ کے لیے روانگی ہوئی۔ یہ سفر آئیبرین ایئرلائنز کی فلائٹ نمبر ۵۴۳ کے ذریعے طے ہوا۔ مقامی وقت کے لحاظ سے ۲۷ نومبر کی شام کو ساڑھے سات بجے جہاز روانہ ہوا۔ یہ ڈیڑھ گھنٹہ کا ایک خوش گوار سفر تھا۔ ہوائی جہاز آگے کی طرف جا رہا تھا اور میرا ذہن پیچھے کی طرف مراکش“ فرانس میں اسلام “ اور ” اسپین میں اسلام “ کی تاریخ کے صفحات الٹنے میں مصروف تھا۔

راستہ میں اسپینی ایر لائنز (Iberia) کی فلائٹ میگزین رونڈ الیمبریا کا شمارہ نومبر ۱۹۹۹ دیکھا۔ ۳۰ صفحہ کا یہ میگزین زیادہ تر سیاحوں کے نقطہ نظر سے مرتب کیا گیا تھا۔ اس میں سب سے زیادہ لمبا

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page