Al-Risala · August 1995 · page 16

Granada, paradise regained

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۱۶

کے حوالے کردیں اور وہ روتا ہوا غرناطہ سے نکلا تو اس کی ماں نے اس کی توبیخ کی اور کہا: (ابک كمثل النساء ملكا ضاع لم تحافظ عليه كمثل الرجال اس کھوئے ہوئے ملک پر عورتوں کی طرح روؤ جس کو تم مردوں کی طرح نہ بچاسکے)

میں نے کہا کہ ابو عبد اللہ کی ماں کا یہ جملہ بہت زیادہ رائج ہے مگر وہ حقیقت حال کی صحیح ترجمانی نہیں۔ کیوں کہ ابو عبد اللہ اور اس کی فوجیں آخری دور میں بھی نہایت بہادری کے ساتھ لڑی تھیں۔ مگر کوئی سلطان ایک فوج سے لڑ سکتا ہے وہ حقائق سے نہیں لڑ سکتا۔ اس وقت صورت حال یہ تھی کہ خود مسلمان ایک دوسرے کے جانی دشمن بنے ہوئے تھے ، پھر وہ کیسے کامیاب ہوتے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ابو عبد اللہ نے نہایت بہادرانہ مقابلہ کر کے عیسائی فوج کو پیچھے دھکیل دیا تھا۔ مگر اس کے بعد ابو عبد اللہ کا چچا الزغل عیسائیوں کے ساتھ مل کر اس کا داخلی دشمن بن گیا۔ اس طرح فتح دوبارہ شکست میں تبدیل ہو گئی۔

تا ہم الزغل کو اس بے وفائی کا کوئی معاوضہ مسیحی حکمرانوں کی طرف سے نہیں ملا۔ سلطنت غرناطہ پر اپنے قبضہ کی تکمیل کے فوراً بعد انھوں نے الزغل کو اسپین سے نکال دیا۔ وہ الجزائر میں تلمسان کے مقام پر چلا گیا اور وہاں گم نامی کی حالت میں مر گیا۔ جو آدمی اپنوں سے بے وفائی کرے اس کو یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ غیروں کی طرف سے اس کو وفاداری کا انعام دیا جائے گا۔

اسپین کی مسلم سلطنت اپنے آخری مرحلہ میں غرناطہ کے قصر الحمراء تک محدود ہو کر رہ گئی تھی، اسی طرح جیسے کہ ہندوستان کی مغل سلطنت اپنے آخری مرحلہ میں دہلی کے لال قلعہ تک محدود ہو گئی تھی۔ مگر آخری مسلم حکمراں ابو عبد اللہ کے فوجی سردار موسی بن ابی الغازان نہایت بہادر تھا۔ اس نے ہتھیار نہیں ڈالے۔ وہ اپنی موت تک بہادری کے ساتھ لڑتا رہا۔

تاہم حقیقت سے لڑنا زیادہ دیر تک ممکن نہیں ہوتا۔ چنانچہ ابو عبد اللہ نے ۲ جنوری ۱۴۹۲ء کو عیسائی حکمران کے ساتھ صلح کرلی اور غرناطہ کو اس کے لیے خالی کر دیا۔ اس کے بعد مسلمانوں کی عمومی پکڑ دھکڑ شروع ہوئی ۔ اس پکڑ دھکڑ میں شدت کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ خلیفہ کے ہتھیار ڈالنے کے باوجود مسلمانوں نے ابھی اس کو قبول نہیں کیا تھا۔ پہاڑی علاقوں میں بار بار انھوں نے بغاوت کا جھنڈا اٹھایا۔ مگر انھیں بری طرح شکست ہوئی اور آخر کار انھوں نے اس شرط پر جنگ بندی قبول کرلی کہ وہ اسپین کو

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page