Al-Risala · August 1995 · page 26

No one has right to highjack the name of God.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۲۶

ہیں ۔ ان لوگوں کی رائے یہ تھی کہ اسپین میں مسلم اقتدار کے خاتمہ سے لے کر اب تک جتنے مصائب پیش آ رہے ہیں وہ سب اعداء اسلام کی عالمی سازشوں (مؤامرات) کا نتیجہ ہیں۔ اعداء اسلام متحد ہوکر اسلام اور مسلمانوں کا خاتمہ کر دینا چاہتے ہیں ، صدیوں سے پیش آنے والے تمام الم ناک واقعات اسی سازش کے مختلف مظاہر ہیں ۔

میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ کے مسلم دانشوروں کے پاس ان مخالفانہ واقعات کی توجیہہ کے لیے ایک ہی لفظ ہے ، اور وہ مؤامراتِ اعداء ہے۔ مگر یہ توجیہہ کتاب اللہ کی نفی کے ہم معنی ہے۔ قرآن میں باربار مختلف الفاظ میں یہ بات کہی گئی ہے کہ اللہ اہل اسلام کا ولی و کارساز ہے۔ دنیا میں ان کے معاملہ کو خدا نے اتنا زیادہ مستحکم کر دیا ہے کہ اب انھیں انسانوں سے نہیں ڈرنا ہے بلکہ صرف خدا سے ڈرنا ہے۔ مگر آپ لوگ اور مسلم دنیا کے دوسرے علماء جو کچھ کہہ رہے ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ معاملاتِ دنیا کی باگ ڈور تمام تر صرف اعداء اسلام کے ہاتھ میں ہے ، اور خدا کا اس میں کوئی دخل نہیں۔ تاریخ کا یہ تصور سراسر اسلام کے خلاف ہے ۔

میں نے کہا کہ قرآن میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس دنیا میں انسان ایک دوسرے کے عدو (دشمن) رہیں گے ۔ یہاں عداوت سے مراد تحدی ہے۔ یعنی انسان ایک دوسرے کے لیے چیلنج بنیں گے۔ تحدیات (چیلنج) کے زینوں کو طے کرتی ہوئی انسانی تاریخ اپنا ترقی کا سفر کرے گی ۔ دنیا میں ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کو آپ فطرت کے اسی قانون کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کریں ۔

میں نے کہا کہ مخالفانہ واقعات کے وجود سے مجھے انکار نہیں۔ مگر آپ کو چاہیے کہ ان واقعات کی توجیہہ آپ مؤامرات کے تصور سے نہ کریں بلکہ تحدیات کے تصور سے کریں۔ یہ تحدیات کسی مفروضہ دشمنِ اسلام کی گھڑی ہوئی نہیں، بلکہ خود خالقِ کائنات کا مقرر کردہ نظام ہی ہے ۔ ہمارے لیے اس کے سوا کوئی صورت نہیں کہ ہم ان تحدیات کا سامنا کریں ۔ فریاد اور احتجاج سے ہمیں کوئی فائدہ ملنے والا نہیں۔ ۲۸ نومبر کی شام کو کھانے کی میز پر ایک اسپینی نوجوان سے ملاقات ہوئی۔ وہ برشلوز کے رہنے والے تھے۔ ان کا نام و پتہ یہ ہے :

Migule De Quadras Sans Ronda General Thitre, 165-6 08022 Barcelona, Spain. (Tel. 34-3-4174160)

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page