No one has right to highjack the name of God.
الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۲۸
میں نے کہا کہ کریٹزم تو ٹھیک ہے۔ مگر ریئل ڈائیلاگ کی یہ شرط صحیح نہیں کہ ہر آدمی پہلے اپنی حیثیت کا خاتمہ کرے۔ اس کی صحیح شرط یہ ہے کہ آدمی کے اندر سائنٹفک ذوق ہو۔ وہ کھلے ذہن کے ساتھ ایک دوسرے کی بات کو سننے اور تعصب کے بجائے دلائل کی بنیاد پر اپنے رویہ کا فیصلہ کرے۔ اس کانفرنس میں بہت سے عرب شریک ہوئے ۔ ان میں سے ایک ، نومولود حکومتِ فلسطین کے سفیر نبیل معروف بھی تھے۔ گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ آپ کا مسئلہ پوری امت کا مسئلہ ہے ۔ انھوں نے جواب دیا کہ ہم امت کی طرف سے مدد کے منتظر ہیں (نحن منتظر والغيث من الامۃ) میں نے ان کا پتہ لکھتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ اپنی حکومت کو دولتِ فلسطینیہ کہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہاں ، ہم اس وقت اسی کے راستہ میں ہیں (نحن علىٰ الطریق)
وہ یہاں کی تقریروں سے مطمئن نہیں تھے۔ وہ اس یہودی عالم کی تقریر سے بھی خوش نہیں تھے جس نے کہا تھا کہ عرب اور اسرائیل کے درمیان اقتصادی تعاون (economic cooperation) کا بہت وسیع میدان ہے اور دونوں کو سیاسی ٹکراؤ کو چھوڑ کر اقتصادی ترقی کے مواقع کو استعمال کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ۔
اجلاس کے ختم پر ہم لوگ باہر نکلے تو ایک آدمی شیخ ادریس سکوت سے بہت تپاک کے ساتھ ملا۔ دونوں بہت زیادہ بے تکلفی سے عربی میں بات کرنے لگے۔ میں سمجھا کہ وہ کوئی عرب مسلمان ہیں۔ اتنے میں ایک اخبار کا رپورٹر آگیا۔ اس نے ہم تینوں کا تعارف جاننا چاہا۔ اس وقت معلوم ہوا کہ وہ صاحب اسرائیل کے ایک یہودی تھے ۔
یہاں یہودی بڑی تعداد میں آئے تھے۔ یہودی آج کل بڑے پیمانہ پر یہ کوشش کر رہے ہیں کہ یہودیوں اور مسلمانوں کا جھگڑا ختم ہو جائے ۔ دونوں اپنے اپنے ملے ہوئے ہو کر باہم اچھے تعلقات قائم کرلیں ۔ مگر مجھ کو یہاں آئے ہوئے مسلمانوں میں سے کوئی بھی نہیں ملا جو دل سے اس نظریہ کا حامی ہو۔ دکتورہ بنت الشاطئ مصر کی مشہور خاتون ادیب ہیں ۔ وہ بھی اس کانفرنس میں آئی تھیں میں نے دیکھا کہ وہ سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں۔ ایک موقع پر انھوں نے پرجوش انداز میں کہا کہ یہ ڈائیلاگ نہیں ہے، یہ سب کلنٹن کے اشارہ پر ہورہا ہے۔ امریکہ نے ہم لوگوں کو مفلس بنا دیا ہے ۔ انھوں نے اس پر بھی احتجاج کیا کہ تقریریں زیادہ ہورہی ہیں مگر مناقشہ کا وقت کم دیا جارہا ہے (تمرحلسة بعد جلسة بدون مناقشة، ما هذا)
‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues