Al-Risala · August 1995 · page 40

Good morning. This is a wake-up call.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۴۰

اس بات کا انتظام کر لیں تو بہت ہے کہ وہاں اندلس کی تاریخ نہ دہرائی جائے ۔ میں نے اس کو پڑھا تو میں نے سوچا کہ ہندوستان میں کچھ مسلم رہنما یہ انکشاف کر رہے ہیں کہ یہاں اندلس کی تاریخ کو دہرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ مگر میں اس وقت پاکستان کے رہ نما بھی یہی اندیشہ محسوس کر رہے ہیں کہ پاکستان کہیں دوسرا اندلس نہ بن جائے ۔ کیسا عجیب ہے یہ انجام جو سو سال سے بھی زیادہ لمبی مدت کی ہنگامہ خیز سیاست کے بعد برصغیر ہند کے مسلمانوں کے حصہ میں آیا ہے ۔ مسلم اسپین کے اثرات مختلف اعتبار سے ہندوستان تک بھی پہنچے تھے ۔ کینن ای سیل (Canon E. Sell) نے اپنی کتاب اسلام کے مذہبی سلسلے (The Religious Orders of Islam) میں لکھا ہے کہ قلندریہ سلسلہ کے بانی بو علی قلندر (علی ابو یوسف قلندر) اسپین سے ہندوستان آئے تھے۔ وہ مسلم اسپین میں پیدا ہوئے ۔ وہاں سے وہ دمشق گئے۔ پھر وہ ایران پہنچے ۔ آخر میں وہ ہندوستان آئے اور آخر عمر تک یہیں رہے۔ ۱۳۲۳ میں پانی پت میں ان کا انتقال ہوا۔

یہ ایک خانہ بدوش صوفی سلسلہ تھا۔ وہ کماتے نہیں تھے بلکہ لوگوں کے عطیات پر زندگی گزارتے تھے ۔ ان کی زندگی انتہائی حد تک سادہ ہوتی تھی ۔ اقبال نے اس شعر میں غالباً انھیں کی طرف اشارہ ہے : قلندر جز دو حرفِ لا الہ کچھ بھی نہیں رکھتا فقیہہ شہر قاروں ہے لغت ہائے حجازی کا میں ۲۷ نومبر ۱۹۹۰ء کو اسپین پہنچا تھا۔ ۲۸۔ ۲۹ نومبر کو وہاں تین مذاہب کی انٹر نیشنل کانفرنس تھی۔ اس کے بعد ۳۰ نومبر کا دن خالی تھا۔ یہ دن صرف ملاقاتوں اور معلومات اور مشاہدات کے لیے مخصوص تھا۔ میں نے اس موقع کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا۔ اس طرح جو باتیں دیکھیں یا جانیں ان کا مختصر تذکرہ اگلے صفحات میں کیا جاتا ہے ۔

۱۹۴۰ء کے لگ بھگ زمانہ میں میں نے الطاف حسین حالی کی منظوم کتاب مسدس پڑھی تھی جو مسدس حالی کے نام سے مشہور ہے۔ اس میں حالی نے اسپین کی عظمتِ رفتہ کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے۔ ان کے یہ اشعار سادگی بیان اور تاثیر کی عجیب مثال ہیں۔ اس کا ایک شعر یہ ہے : کوئی قرطبہ کے کھنڈر جا کے دیکھے مساجد کے محراب و در جا کے دیکھے مجھے یقین نہیں تھا کہ اس کے ۵۵ سال بعد مجھے اسپین جانے کا موقع ملے گا اور وہاں میں براہِ راست طور پر قرطبہ کی سر زمین کو دیکھوں گا ۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page