Good morning. This is a wake-up call.
الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۴۱
قرطبہ (Cordoba) اسپین کا ایک قدیم شہر ہے۔ مسلمانوں نے ۷۱۱ء میں اس کو فتح کیا اور ۷۵۶ء میں اس کو اپنی راجدھانی بنایا۔ اس کے بعد ہے گیارہویں صدی عیسوی تک وہ مسلم اسپین کی راجدھانی بنا رہا۔ دسویں صدی میں وہ یورپ کا سب سے بڑا شہر تھا اور اس کی حیثیت عالمی کلچرل سنٹر کی ہوگئی۔ ۱۲۳۶ء میں وہ مسیحی اسپین کا حصہ بن گیا۔
قرطبہ میں بہت سی مسلم یادگاریں ہیں۔ ’’مسجد قرطبہ‘‘ کو اس کی پر عظمت تعمیر کی وجہ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ ابتداً اس کو خلیفہ عبد الرحمٰن نے بنوایا۔ بعد کے سلاطین مزید اس کی تکمیل کرتے رہے۔ یہ مسجد بارہ ہزار مربع میٹر کے رقبہ میں ہے۔ یعنی اس کی لمبائی ۱۴۰٫۴ قدم ہے اور اس کی چوڑائی ۸۰٫۴ قدم۔ اس میں ۸۰۰ ستون ہیں اس کا ایک حصہ چرچ بنا دیا گیا ہے جس کو ملا کر بارہ سو ستون ہو جاتے ہیں۔ ستونوں کی کثرت کی بنا پر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے بے شمار کھجوروں کے درخت کے اوپر ایک وسیع اور منقش چھت کھڑی ہوئی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ مسجد قرطبہ کو دیکھ کر اقبال کی زبان پر یہ شعر آگیا تھا : تیری بنا پائیدار تیرے ستوں بے شمار شام کے صحرا میں ہو جیسے ہجوم نخیل مسجد قرطبہ پر اقبال کی نظم صاحب ’’نقوش اقبال‘‘ کے الفاظ میں ’’ان کے واحد شاہکار کا حکم رکھتی سے (۱۸۱) اقبال نے اس تاریخی اور تاریخ ساز مسجد کی ساخت میں بیکراں جذبات اور حسن کی یکتائی کا معاینہ کیا۔ اس منظر نے مومن شاعر کے نازک جذبات کے تار چھیڑ دیے جس کے نتیجہ میں وہ لافانی نغمہ دنیا نے سنا جسے ہم مسجد قرطبہ والی نظم میں گونجتا ہوا پاتے ہیں‘‘ (۱۷۸)
یہ بڑی عجیب بات ہے کہ کائنات کی عظیم تر نشانیاں جن کو قرآن میں ’’آلاء اللہ‘‘ کہا گیا ہے ۔ وہ اقبال کے نازک جذبات کے تار کو چھیڑنے میں ناکام رہیں۔ البتہ مسجد قرطبہ کے در و دیوار کو دیکھنا ان کے جذبات کے تاروں کو چھیڑنے کا سبب بن گیا۔ حالاں کہ حدیث میں ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ما امرت بتشیید المساجد (مجھ کو بلند و بالا مسجدیں بنانے کا حکم نہیں دیا گیا) اس حدیث کو بیان کرنے کے بعد عبداللہ بن عباس نے کہا : لَتُزَخْرِفُنَّهَا کما زخرفت الیہود والنصاریٰ (تم بھی مسجدوں کو اسی طرح مزین کرو گے جس طرح یہود و نصاریٰ نے مزین کیا)
ایک اور روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت نہیں آئے گی یہاں تک کہ لوگ (مسجدوں کی تعمیر پر) ایک دوسرے سے فخر کریں (لا تقوم الساعة حتی
‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues