Al-Risala · August 1995 · page 42

Good morning. This is a wake-up call.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۴۲

یتباہی الناس فی المساجد) سنن ابی داؤد، کتاب الصلاۃ، باب فی بناء المساجد حقیقت یہ ہے کہ اگر آدمی کے اندر بصیرت و معرفت موجود ہو تو زمین پر کھڑا ہوا ایک حندانی درخت اس سے زیادہ وجد کی کیفیت پیدا کر دینے والا ہے جتنا کہ کوئی انسانی عمارت ۔ ابنائے جبرالٹر مشرق اور مغرب کا سب سے قریبی نقطہ اتصال ہے۔ چنانچہ اسلام اولاً یہیں سے مغربی دنیا میں داخل ہوا۔ اس راستہ سے مسلمانوں کا پہلا قافلہ ۲۷ھ میں اندلس (اسپین) پہنچا۔ یہ حضرت عثمان کی خلافت کا زمانہ تھا۔ اس پہلے مسلم دستہ کے سربراہ عبداللہ بن نافع الفہری تھے ۔ اس کے بعد دوسرا قابل ذکر مسلم دستہ ۹۱ ھ میں اسپین میں داخل ہوا۔ یہ موسیٰ بن نصیر کے ماتحت سردار طریف تھے جو پانچ سو آدمیوں کے ساتھ اسپین کے ساحل پر اترے۔ یہ کوئی فوجی مہم نہیں تھی بلکہ وہ صرف دریافت حال کے لیے اسپین کے علاقہ میں بھیجی گئی تھی ۔

اس کے اگلے سال ۹۲ھ میں طارق بن زیاد کی مہم روانہ ہوئی۔ ابتداء اس کے ساتھ سات ہزار آدمیوں کا لشکر تھا۔ انھوں نے اس وقت کے اسپینی حکمران لذریق (Roderick) کی فوجوں کو ۱۹ جولائی ۷۱۱ء کو شکست دے کر اسپین میں پہلی مسلم سلطنت قائم کی۔ یہ اسپین کی مسلم سلطنت کا ابتدائی دور تھا جس کو عرب امراء کا عہد ( ۷۱۱ تا ۷۵۶ء) کہا جاتا ہے ۔

اس کے بعد عباسیوں کی داروگیر سے بھاگ کر ایک اموی شہزادہ عبد الرحمن الداخل اسپین پہنچا۔ اس نے مقامی امراء کو شکست دے کر ۷۵۶ء میں امیر اندلس ہونے کا اعلان کیا اور اسپین (اندلس) میں باقاعدہ اموی خلافت قائم کی ۔

مسلسل باہمی اختلاف اور ٹکراؤ کے باوجود اس زمانہ میں مسلمانوں نے اسپین کو بہت ترقی دی۔ یہاں تک کہ ترقیاتی قوتوں پر اختلافی قوتیں غالب آگئیں۔ ۱۰۳۳ء کے بعد وہ دور شروع ہوا جس کو ملوک الطوائف کا دور کہا جاتا ہے۔ اب ہر علاقہ کے سرداروں نے خود مختاری کا اعلان کرکے اندلس میں چھوٹی چھوٹی حکومتیں قائم کر لیں۔ یہاں تک کہ ان کی ۲۰ مختلف حکومتیں قائم ہوگئیں ۔ اس زمانہ میں مسلمانوں کے باہمی اختلاف سے عیسائیوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔

طارق بن زیاد کے اسپین میں داخلہ کے بعد مسیحی فوج سے اس کا فیصلہ کن مقابلہ وادی لکہ میں ہوا تھا۔ اس وقت طارق کے ساتھ (مزید کمک کو شامل کرتے ہوئے بارہ ہزار آدمیوں کا لشکر تھا اور مسیحی

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page