Al-Risala · August 1995 · page 46

Good morning. This is a wake-up call.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۴۶

ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں سمندری سفر طے کر کے اموی شہزادہ عبد الرحمن اسپین کی سر زمین پر اترا تھا۔ یہ مجسمہ پانچ میٹر بلند ایک چوٹی کے اوپر ہے ۔ وہ اپنی تلوار پر ٹیک لگائے ہوئے فاتحانہ انداز میں کھڑا ہوا ہے ۔ اس طرح کے بہت سے واقعات جدید اسپین میں ہو رہے ہیں جس کا ذکر اس مختصر سفر نامہ میں ممکن نہیں ۔ ۱۹۸۶ میں قرطبہ میں ایک بہت بڑی کانفرنس ہوئی۔ اس میں اسپین کے علاوہ بیرونی ملکوں کے ۱۵۰ علماء شریک ہوئے ۔ اس کانفرنس کا موضوع " اندلس میں اسلام “ تھا۔ اس میں نہایت کھل کر اس موضوع پر تقریریں اور مباحثے ہوئے۔ عام طور پر اسپینی پریس نے اس کا خیر مقدم کیا تھا۔ ایک انتہا پسند اسپینی مجلہ کا میونے اپنے شمارہ ۹ فروری ۱۹۸۶، میں ایک رپورٹ شائع کی۔ اس کا عنوان تھا ۔ اسلام ہمارے ملک میں داخل ہوتا ہے :

El Islam Nos Penetra (Cambio)

ایک عرب عالم نے اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسیحیوں کی دشمنی اور ظلم و زیادتی کے باوجود خدا کے فضل سے اسلام سر زمین اسپین میں بخیرو عافیت موجود ہے ( رغم كل ھذا الحقد الصليبي و رغم التنكيل فلا يزال الاسلام بخير فى ارض الاندلس )

ایک اسپینی مسلمان سے گفتگو کرتے ہوئے میں نے کہا کہ تاریخ کے بارہ میں کسی ایک کتاب کو پڑھ کر رائے قائم کرنا صحیح نہیں۔ تاریخ بظاہر واقعات کا ریکارڈ ہے۔ مگر تقریباً تمام تاریخی کتابیں اپنے اپنے ذوق کے مطابق منتخب واقعات کا ریکارڈ کرتی ہیں۔

مثلاً اسپین کے بارہ میں مسلمانوں نے جو تاریخیں لکھی ہیں ان کا انداز یہ ہے کہ ان میں مسلمانوں کی صرف اچھی باتوں کو لیا گیا ہے ، اور مسیحیوں کی زیادہ تر بری باتوں کو۔ اسی طرح مسیحی حضرات نے جو کتابیں لکھی ہیں ان میں مسیحیوں کی اچھی باتوں کو نمایاں کیا گیا ہے اور مسلمانوں کی صرف بری باتوں کو۔ یہی وجہ ہے کہ اسپین کی قدیم تاریخ کے بارہ میں مروجہ کتابوں کو پڑھ کر صحیح ذہن نہیں بنتا۔ مسلمان اور مسیحی دونوں زیادہ تر اپنے اپنے لوگوں کی لکھی ہوئی کتابیں پڑھتے ہیں اس لیے قدیم اسپینی تاریخ کی صحیح تصویر نہ مسلمانوں کے ذہن میں ہے اور نہ مسیحیوں کے ذہن میں ۔ الا ماشاء اللہ عرب جنرل طارق بن زیاد سات ہزار کی فوج کے ساتھ ۷۱۱ء میں اسپین میں داخل ہوا تھا۔ وہ خشکی کے راستہ سے مراکو کے ساحل پر پہنچا۔ پھر سمندری پٹی کو پار کر کے اس مقام پر اترا جس کو

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page