Good morning. This is a wake-up call.
الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۴۷
جبرالٹر کہا جاتا ہے ۔ اس نے شاہ لذریق (شاہ اسپین) کو شکست دے کر قرطبہ اور دوسرے شہروں کو فتح کیا۔
طارق نے اپنا یہ سفر گھوڑوں اور کشتیوں کے ذریعہ طے کیا تھا اور اس کو اس سفر میں مہینوں لگ گئے ۔ میں ، ۲۷ نومبر کی صبح کو دہلی سے روانہ ہوا اور اسی دن اسپین کی سرزمین پر پہنچ گیا ۔ یہ فرق ٹیکنکل ترقی کا کرشمہ ہے ۔ قدیم زمانہ کا انسان حیوانی حرکت کی رفتار سے سفر کرتا تھا۔ آج کا سفر اس رفتار کے ذریعہ طے ہوتا ہے جس کو مشینی حرکت (Powe ed motion) کہا جاتا ہے۔
مشینی حرکت پہلے دخانی انجن کی صورت میں ظاہر ہوئی ۔ پھر پٹرول سے چلنے والی کاریں بنائی گئیں۔ اب انسان ہوائی جہاز کی تیز رفتاری کے ساتھ اپنا سفر طے کرتا ہے ۔ ہوائی جہاز بھی اچانک نہیں بن گیا۔ بہت سی منزلیں طے کرنے کے بعد وہ موجودہ ترقی یافتہ صورت تک پہنچا ہے ۔
اسپین میں مسلمان صرف سیاسی فاتح کی حیثیت سے نہیں آئے بلکہ وہاں وہ تعمیر نو کے نقیب بن کر داخل ہوئے۔ اسپین کے شہروں (بلنسیہ، قرطبہ، طلیطلہ، غرناطہ) میں انھوں نے بڑے بڑے تعلیمی ادارے قائم کیے۔ جہاں
‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues