Good morning. This is a wake-up call.
الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۴۸
اسپین کے علاوہ دوسرے یورپی ملکوں کے طلبہ آکر علم حاصل کرتے تھے۔ انھوں نے اسپین کی زرخیز زمین میں ہر قسم کی زراعت اور صنعت قائم کرکے اس کو قابل استعمال بنایا۔ انھوں نے اسپین کی آبادیوں کو زیادہ بہتر شہری انتظام دیا۔
مسلمانوں نے اپنے دورِ حکومت (۷۱۱(8/156) ۷۱۱ء تا ۹۲ھ ۶۱ ) میں یہاں کی زندگی پر اتنا گہرا اثر ڈالا کہ آج تک اس کے اثرات ختم نہ ہو سکے۔ مثلاً اسپینی اور پرتگالی زبان میں چار ہزار ایسے الفاظ پائے جاتے ہیں جن کی اصل عربی ہے ۔ اسپینی ڈکشنری اور پرتگالی ڈکشنری میں یہ الفاظ باقاعدہ طور پر داخل کر لیے گئے ہیں۔ یہاں کی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی جدید کاروں کے پیچھے جگہ جگہ مسلم طرز تعمیر کے نمونے دکھائی دیتے ہیں۔ وغیرہ طارق بن زیاد (فاتح اسپین) موسیٰ بن نصیر کا ماتحت اور ان کا آزاد کردہ غلام تھا۔ ابن کثیر نے الذہبی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طارق بن زیاد طنجہ (افریقہ) کا امیر تھا۔ وہ وہاں موسیٰ بن نصیر کے نائب کے طور پر تھا۔ پھر جزیرہ خضراء کے مسیحی حاکم نے اس سے اپنے دشمن کے خلاف مدد مانگی۔ اس کے بعد طارق سبتہ کے راستہ سے اندلس میں داخل ہوا۔ اس نے فرنگیوں کی باہمی لڑائی سے فائدہ اٹھایا۔ اور اندلس میں داخل ہو کر قرطبہ کو فتح کیا اور اس کے بادشاہ کو قتل کر دیا۔ پھر اس نے موسی بن نصیر کو فتح کی خبر بھیجی : فحسدہ موسی علی الانفراد بھذا الفتح۔ طارق بن زیاد کے تنہا فاتح بننے پر موسیٰ بن نصیر نے وكتب الى الوليد يبشره بالفتح وينسبہ اس سے حسد کیا اور خلیفہ ولید کو فتح کی خوش خبری بھیجتے الى نفسہ۔ (البدایہ والنہایہ (۸۳/۹) ہوئے اس فتح کو اپنی طرف منسوب کیا۔
مگر اس طرح کے فیصلے تاریخ کرتی ہے نہ کہ کسی کے لکھے ہوئے یا بولے ہوئے الفاظ۔ چنانچہ موسیٰ بن نصیر کی اس تحریر کے باوجود تاریخ میں طارق بن زیاد ہی کو فاتح اسپین لکھا گیا اور اسپین کے ساحل پر وہ جس پہاڑی کے پاس اترا تھا وہ پہاڑی اسی کی طرف منسوب ہو کر جبل الطارق (جبرالٹر) کے نام سے مشہور ہوئی :
Its name is derived from the Arabic jabal Tariq (Mt. Tarik), honouring Tariq ibn ۷۱۱ ء میں اسپینی پہاڑی کا نام ایک مسلمان طارق بن زیاد کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اس کے ہم سال بعد ہندوستان کے پہاڑ کا نام ایورسٹ انگریز کے نام پر رکھا گیا جس کا نام سرجان ایورسٹ تھا۔ وہ انڈیا
‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues