Al-Risala · August 1995 · page 50

Good morning. This is a wake-up call.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۵۰

اسٹیٹ کی حیثیت سے یو ایس اے میں شامل کی گئی ۔ اس ریاست کے پہاڑی علاقہ میں ایک قوم بستی ہے جس کو میلنجین (Melungeon) کہا جاتا ہے۔ یہ لوگ سیاہ فام ہوتے ہیں۔ ان کی موجودہ تعداد ایک ملین سے زیادہ ہے۔ ان کا بھی ایک آدمی کانفرنس میں شریک تھا۔

شکاگو میں ۲ - ۵ ستمبر ۱۹۹۴ء کو چار مسلم تنظیموں کا ایک مشترک اجتماع ہوا۔ اس میں تقریبا سولہ ہزار ڈیلی گیٹ شریک ہوئے ۔ اس میں ایک ڈاکٹر کینیڈی (Dr. N. Brent Kennedy) تھے۔ انھوں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ میں نے اپنے آبا و اجداد اور میلنجین لوگوں کے بارہ میں ریسرچ کی ہے۔ میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہمارے آبا و اجداد اسپینی مسلمان (Spanish Muslims) تھے۔ جو داروگیر (Persecution) کے زمانہ میں وہاں سے بھاگ کر امریکہ آگئے۔ انھوں نے بتایا کہ میں اپنی قوم کی اس تاریخ پر ایک فلم بنا رہا ہوں ۔

اسپین میں جو مسلمان داخل ہوئے وہ محض لینے والے بن کر وہاں نہیں گئے بلکہ دینے والے بن کر گئے۔ یہ عرب اس وقت ایک تازہ دم قوم کی حیثیت رکھتے تھے۔ انھوں نے صحرائی دنیا سے نکل کر ایک سرسبز و شاداب دنیا کو دریافت کیا تھا۔ اس دریافت نے ان کے اندر نیا ولولہ پیدا کیا۔ اسپین جیسے زرخیز ملک میں ان کو ہر قسم کے مواقع ملے۔ چنانچہ انھوں نے اس ملک کی امکانات کو استعمال کر کے اس کو وقت کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک بنا دیا۔ اس کی تفصیل بہت سی کتابوں میں دیکھی جاسکتی ہے۔ جو لوگ صرف ایک کتاب پڑھنا چاہیں وہ درج ذیل کتابوں کا مطالعہ کریں : Philip K. Hitti, History of the Arabs برٹرینڈ رسل نے اپنی کتاب (A History of Western Philosophy) میں لکھا ہے کہ اسپین میں عرب اقتصادیات کی ایک بہترین خصوصیت ان کی زراعت تھی۔ خاص طور پر آبپاشی کا ماہرانہ استعمال جس کو انھوں نے کم پانی کے علاقہ میں رہ کر سیکھا تھا۔ آج بھی اسپینی زراعت عربوں کے آبپاشی نظام سے فائدہ اٹھارہی ہے :

One of the best features of the Arab economy was agriculture, particularly the skilful use of irrigation, which they learnt from living where water is scarce. To this day Spanish agriculture profits by Arab irrigation works. (p. 416) یہ کہنا بہت عجیب ہے کہ ان مسلمانوں نے عرب کے ریگستانوں میں آبپاشی کا نیا نظام سیکھا تھا۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page