Al-Risala · August 1995 · page 58

Good morning. This is a wake-up call.

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۵۸

تو خود اقبال کے پرستار یہ کہیں گے کہ دیکھو اس شخص کو، یہ ہندو کا آلہ کار بن گیا ہے۔ یہ مسلمانوں کا تشخص مٹانا چاہتا ہے۔

عبد المجید بن عبد اللہ بن عبدون الفہری (م ۵۲۹ھ) اندلس کے ایک ممتاز عالم اور ادیب ہیں۔ ان کے بارے میں بہت سے قصے مشہور ہیں ۔ ابو مروان عبد الملک ایک وزیر تھے۔ ان کے لڑکے ابو بکر ایک کاتب سے ” کتاب الاغانی“ کی کتابت کروا رہے تھے۔ درمیان میں ایک روز انھیں کتابت شدہ حصہ کو اصل نسخہ سے ملا کر اس کی تصحیح کرنا تھا۔ اس وقت کتاب کا اصل نسخہ موجود نہ تھا۔ انھوں نے کسی آدمی کو اصل نسخہ لانے کے لیے باہر بھیجا تھا۔

اس درمیان میں ایک بوڑھا آدمی وہاں آگیا جو بظاہر غیر اہم تھا۔ بات چیت کے دوران اس کو معلوم ہوا کہ ابو بکر کے ہاتھ میں کتاب الاغانی ہے اور وہ مقابلہ کر کے اس کی تصحیح کرنے کے لیے اصل نسخہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ بوڑھے آدمی نے کہا کہ میں بولتا ہوں ، تم اپنی کتاب کھول کر ملا لو۔ ابو بکر نے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس کتاب ہے ۔ بوڑھے آدمی نے کہا کہ کتاب تو نہیں ہے، البتہ یہ کتاب مجھے کو یاد ہے۔ اس کے بعد بوڑھے آدمی نے اپنے حافظے سے کتاب پڑھنا شروع کیا اور ابو بکر اپنے کتابت شدہ نسخہ کو کھول کر اس سے ملانے لگے۔ ابو بکر کو سخت حیرت ہوئی جب انھوں نے دیکھا کہ ایک لفظ کے فرق کے بغیر بوڑھا آدمی کتاب کو دہرائے چلا جا رہا ہے ۔

ابو بکر حیرانی کے عالم میں گھر کے اندر گئے اور اپنے باپ کو پورا قصہ سنایا ۔ ان کے باپ ابومروان عبد الملک ننگے پاؤں بھاگ کر باہر آئے۔ انھوں نے اس بوڑھے آدمی کو گلے سے لگایا۔ ان کی ضیافت کی اور پھر اعزاز کے ساتھ سواری دے کر انھیں رخصت کیا۔ ان کے جانے کے بعد بیٹے نے پوچھا کہ یہ بوڑھا آدمی کون تھا۔ باپ نے جواب دیا کہ تمہارا برا ہو، یہ اندلس کے ادیب اور علم ادب میں اس کے سردار ابن عبدون ہیں (ويحك هذا اديب الاندلس وسيدها فى علم الادب ، هذا ابو محمد عبد المجيدبن عبدون) الاعلام ۳/ ۱۴۹ اسپین کے مسلم عہد میں جو بڑی بڑی شخصیتیں پیدا ہوئیں ان میں سے ایک ابن حزم ہیں۔ وہ قرطبہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا زمانہ ۳۸۴ھ اور ۴۵۶ھ کے درمیان ہے۔ یہ زمانہ مسلم اسپین کا انتہائی اختلاف کا زمانہ تھا۔ اس زمانہ کے اندلس میں مالکی فقہاء کا غلبہ تھا جو قیاس سے کام لینے میں حد سے تجاوز کر گئے تھے۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page