Al-Risala · August 1995 · page 64

الم تك معقلا للدين صعبا فذلله كما شاء المتبدير

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۶۴

میں نے کہا کہ اس قسم کئی عمارتوں کو دیکھ کر مجھے بھی رونا آتا ہے۔ مگر میرا رونا اسلاف کی عظمت کے لیے نہیں ہوتا۔ بلکہ اس پر ہوتا ہے کہ انسان کتنا زیادہ نادان ہے کہ ایسی چیزوں کے اوپر اپنی عظمت کا محل کھڑا کرتا ہے جو آخر کار کھنڈر ہو جانے والی ہیں۔

غرناطہ کے قصر الحمراء میں ایک جگہ ایک بورڈ لگا ہوا ہے جس میں بڑی عبرت ہے۔ اس دیواری کتبہ میں اسپینی زبان میں لکھا ہوا ہے کہ میکسیکو کا ایک سیاح آرمی ایک سا المحمراء کو دیکھنے کے لیے آیا۔ اس کے ساتھ اس کی بیوی بھی تھی۔ جب وہ دونوں محو حیرت ہو کر اس تاریخی محل کو دیکھ رہے تھے تو عین اسی وقت ایک سائل وہاں آگیا جو کہ اندھا تھا۔ سیاح نے سائل کو دیکھ کر اپنی بیوی سے کہا : اے خاتون، اس کو زیادہ صدقہ دے دو کیوں کہ کسی آدمی کی اس سے بڑی بدبختی نہیں ہو سکتی کہ وہ غرناطہ کے قصر کے سامنے کھڑا ہو مگر وہ اس کو دیکھنے کے لیے اندھا ہو۔

میں نے ایک صاحب سے کہا کہ اس سے بھی زیادہ بد قسمت وہ آنکھوں والا انسان ہے جو فطرت کی حسین تر دنیا کے سامنے ہو مگر وہ اس میں خدا کا جلوہ دیکھنے سے محروم رہے۔ قصر الحمراء کے ایک کمرہ کے سامنے ایک تختی لگی ہوئی ہے۔ اس پر لکھا ہوا ہے کہ یہاں واشنگٹن ارونگ نے قیام کیا تھا۔

ارونگ (Washington Irving) ایک امریکی ادیب تھا۔ ایک امریکی ادارہ نے ۱۸۲۶ء میں اس کو اسپین بھیجا۔ یہاں آکر جب اس نے غرناطہ کو دیکھا تو اس کی خوب صورتی پر وہ اتنا گرویدہ ہوا کہ وہ یہیں مقیم ہوگیا، اور غرناطہ اور الحمراء کے بارہ میں اپنی دو کتابیں لکھیں : Irving had become absorbed in the legends of the Moorish past, and wrote his Conquest of Granada and Tales of the Alhambra (V/435)

واشنگٹن ارونگ ۱۷۸۳ء میں نیویارک میں پیدا ہوا اور وہیں ۱۸۵۹ء میں اس کا انتقال ہوا۔ الحمراء قلعہ اور محل دونوں تھا جس طرح دہلی کا لال قلعہ دونوں ہے۔ یہ اندلس کے مسلم حکمرانوں نے غرناطہ میں بنایا تھا۔ یہ قصر بنیادی طور پر ۱۲۳۰ء اور ۱۳۵۶ء کے درمیان بنایا گیا ۔ ۱۴۹۲ء میں جب اندلس میں مسلمانوں کی حکومت آخری طور پر ختم ہوئی تو یہ قصر بھی زد میں آیا۔ اس کے بعد کی بار اس عمارت کو نقصان پہنچا۔ تاہم ۱۸۷۶ء میں اس کی مرمت کر کے اس کو دوبارہ دل کش بنانے کی کوشش کی گئی۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page