Al-Risala · August 1995 · page 67

الم تك معقلا للدين صعبا فذلله كما شاء المتبدير

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۶۷

ہے ۔ میں نے کہا کہ میں مزید اضافے کے ساتھ اس کو صحیح مانتا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ جس طرح یورپی نو آباد یات کے زمانہ میں سفید فام کی ذمہ داری (White man's burden) کا نظریہ اس کی تربیت کے لیے گھڑا گیا، اسی طرح عباسی دور میں عالمی خلافت کا نظریہ اس کی مذہبی حمایت کے لیے وضع کیا گیا۔ قرآن و سنت میں وہ سراسر اجنبی ہے۔ قرآن و حدیث کے مطابق ، روحانی ترقی اور روحانی اتحاد مسلمانوں کی مستقل ذمہ داری ہے اور سیاسی اقتدار صرف ایک عارضی خدائی انعام۔

میں نے کہا کہ اسی حقیقت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے آج مسلم دنیا قتل و خوں ریزی کا کارخانہ بنی ہوئی ہے۔ مصر اور الجزائر سے لے کر بوسنیا اور کشمیر تک اسی بے بنیاد سیاسی نظریہ کے تحت بے فائدہ جنگ جوئی کا عمل جاری ہے۔ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کو ہر جگہ مذہبی ، روحانی اور دعوتی مواقع حاصل ہیں مگر وہ ان کو استعمال نہیں کر رہے ہیں۔ وہ بس سیاست کی چٹان پر اپنا سر پٹک رہے ہیں، کیونکہ اپنی غلط سوچ کی بنا پر انھیں اس کے سوا کوئی اور کام دکھائی نہیں دیتا۔

میری پسندیدہ تفسیروں میں سے ایک خاص تفسیر الجامع لاحکام القرآن ہے ۔ یہ تفسیر اسپین (قرطبہ) میں لکھی گئی۔ اس کے مولف ابو عبد اللہ محمد بن احمد بن ابی بکر بن فرح الانصاری ہیں۔ وہ قرطبہ کے ایک بڑے عالم تھے۔ اسی لیے وہ القرطبی کے نام سے مشہور ہیں۔ انھوں نے ۶۷۱ھ میں وفات پائی۔ القرطبی کا فقہی مسلک مالکی تھا۔ مگر اپنی تعصب کی بنا پر انھوں نے کئی جگہ امام مالک کے مسلک سے اختلاف کیا ہے ۔ مثال کے طور پر امام مالک نماز میں بچہ کی امامت کو نا جائز بتاتے ہیں۔ مگر القرطبی اس سے اختلاف کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ بچہ کا نماز میں امام بننا جائز ہے جب کہ وہ قرآن کی قرأت کرنا جانتا ہو (امامة الصغير جائزة إذا كان قارئًا) تفسير القرطبي ۴۵۳/۱ اسی طرح امام مالک کا مسلک یہ ہے کہ رمضان میں روزہ رکھنے والا ایک شخص اگر بھول کر کھا لے تو اس کو قضا کا روزہ رکھنا ہوگا۔ مگر القرطبی اس رائے کو رد کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ امام مالک کے سوا دوسرے فقہاء کے نزدیک بھول کر کھانے والے کے اوپر روزہ کی قضا نہیں ہے ، اور میں کہتا ہوں کہ یہی مسلک صحیح ہے (قلت و هو الصحيح) تفسير القرطبی ۳۲۲/۲ موجودہ زمانہ میں علمی ذوق اتنا زیادہ بگڑ چکا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ آدمی یا تو کلی موافق ہو سکتا ہے یا کلی مخالف ۔ اگر کوئی شخص ، مثال کے طور پر ، ایک جماعت کو مفید جماعت بتائے مگر اس کے

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page