Al-Risala · August 1995 · page 68

الم تك معقلا للدين صعبا فذلله كما شاء المتبدير

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۶۸

بعض طریقوں سے وہ اختلاف کرے تو کہا جائے گا کہ یہ شخص مصلحت پرست ہے۔ اصل میں تو وہ اس جماعت کا مخالف ہے ، مگر مفاد کی بنا پر وہ اس کی تعریف کر رہا ہے ۔

مسلم اسپین میں پیدا ہونے والی علمی شخصیتوں میں سے ایک ممتاز شخصیت ابوالقاسم الزہراوی (Abulcasis) کی ہے۔ اس کی کتاب التصریف لاطینی زبان میں ، ۱۹۰۷ء میں شائع ہوئی اور اس کے بعد یورپ کی تمام اہم زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا ۔ یہ کتاب تقریباً ۵۰۰ سال تک اہل یورپ کے لیے طب اور سرجری میں مرجع بنی رہی ۔ ہٹی کے الفاظ میں ، اس نے یورپ میں جراحی کی بنیاد قائم کرنے میں مدد دی :

It helped lay the foundations of surgery in Europe. (p. 577)

زہراوی سے پہلے سرجری (جراحی) کا کام پچھنے لگانے والے کیا کرتے تھے وہ اصول طب اور علم تشریح الاعضاء کی بنیاد پر نہیں بلکہ محض اپنے خاندانی رواج کے تحت جراحی کا کام کرتے تھے اور اکثر مریضوں کو سخت نقصان پہنچاتے تھے ۔ زہراوی نے جراحی (آپریشن) کو علم تشریح الاعضاء کی بنیاد پر قائم کیا ، اس نے انسانی جسم کا گہرا مطالعہ کر کے اس کے اصول مقرر کیے ۔ وہ اپنے شاگردوں سے کہا کرتا تھا کہ پہلے تم انسانی جسم کا تشریحی مطالعہ کرو اور یہ جانو کہ وریدیں اور شریانیں اور اعصاب کہاں واقع ہیں ، اس کے بعد جراحی کا کام کرو ۔ اس نے مشاہدہ اور تجربہ کو جراحی کا لازمی حصہ قرار دیا۔ زہراوی نے فن جراحت میں بہت سی نئی نئی باتیں دریافت کیں ۔

مسلم اسپین کی تاریخ میں ہر قسم کی سبق آموز مثالیں موجود ہیں یہاں کے مسلم حکمرانوں میں سے ایک نامور حکمران سلطان عبد الرحمن الثالث ہے ۔ وہ ۳۰۰ھ میں قرطبہ کے تخت پر بیٹھا ۔ اور پچاس سال تک حکومت کی۔ اس کا زمانہ سلطنت ہر اعتبار سے نہایت ممتاز سمجھا جاتا ہے۔ یہی سلطان ہے جس نے مشہور قصر الزہراء تعمیر کرایا تھا جو اپنے زمانہ میں دنیا کا سب سے زیادہ عالی شان محل سمجھا جاتا تھا۔ مگر زمانہ نے اس محل کو اس طرح مٹایا کہ آج آپ قرطبہ جائیں تو وہاں آپ کو اس کے صرف کھنڈر دکھائی دیں گے ۔

قصر الزہراء میں آرام و عیش اور شان وشوکت کی تمام ممکن چیزیں اکٹھا کی گئی تھیں۔ ۳۵۰ ھ میں اسی قصر شاہی میں عبد الرحمن الثالث کا انتقال ہوا۔ اس کی وفات کے بعد اس کی چھوڑی ہوئی چیزوں میں

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page