Al-Risala · August 1995 · page 81

الم تك معقلا للدين صعبا فذلله كما شاء المتبدير

الرسالہ، اگست ۱۹۹۵، صفحہ ۸۱

طرزِ فکر کا یہ فرق بے حد فیصلہ کن ہے۔ سیاسی فتح و شکست کے واقعات کو اگر ایام الاعداء سمجھا جائے تو اس سے فریاد اور احتجاج کا ذہن بنتا ہے۔ جو صرف مزید نقصان کا باعث ہے۔ اس کے برعکس اگر ان واقعات کو ایام اللہ سمجھا جائے تو قوانینِ فطرت پر غور کرنے کا مزاج بنے گا، پیش آنے والے مسئلے کو ظلم کے بجائے چیلنج کے روپ میں لیا جائے گا۔ لوگوں کی ساری توجہ اپنی کمیوں کو دور کرنے اور از سرِ نو زیادہ موثر منصوبہ بندی میں لگ جائے گی۔ یہاں تک کہ ہاری ہوئی بازی دوبارہ نئی شان کے ساتھ جیت لی جائے گی۔ یہی مطلب ہے وانتُم الاعلون ان کنتم مومنین کا۔ اُردن کے عربی میگزین الاجنحة (مارچ ۱۹۹۰) میں ایک بار میں نے ایک مصری خاتون لیما نبیل کا مضمون پڑھا۔ انھوں نے اسپین کا سفر کیا تھا اور وہاں عرب دور کے پر عظمت آثار دیکھے تھے ، انھوں نے لکھا تھا کہ یہاں میں نے تاریخ النصر العربی کو بھی دیکھا اور تاریخ الذل العربی کو بھی مضمون کے مطابق، انھوں نے رو کر اپنے آپ سے کہا کہ عرب کی یہ تاریک رات آخر کب تک باقی رہے گی (إلى متى سيستمر هذا الليل العربى)

اس کے برعکس راقم الحروف نے جب اسپین کا سفر کیا تو میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اسپین میں مسلم رات ختم ہوگئی اور وہاں صبح کا آغاز ہو چکا ہے۔ ہر واقعہ میں تاریک رخ بھی ہوتا ہے اور روشن رخ بھی۔ آپ کے اندر منفی طرزِ فکر ہو تو آپ تاریک رخ کو دیکھیں گے اور مثبت طرزِ فکر ہو تو روشن رخ کو۔

۱۹۷۶ کے موسمِ خریف میں حکومتِ اسپین کے زیرِ انتظام ایک پانچ روزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس کا عنوان تھا : المؤتمر الاولی لتاريخ إسبانيا ۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اسپین کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی اس پہلی عالمی کانفرنس کے ایجنڈا میں جن شہروں کو خصوصی بحث و تحقیق کا موضوع بنایا گیا ، ان میں ز میڈ رڈ کا نام تھا ، جو موجودہ اسپین کا سیاسی مرکز ہے ، ازبرشلونه شامل تھا جو اسپین کے ثقافتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے ۔ بلکہ صرف ان شہروں کے تاریخی و تہذیبی پہلوؤں کو نمایاں کیا گیا جن کا تعلق مسلم اسپین سے ہے یعنی اشبیلیہ ، قرطبہ ، غرناطہ اور مالقہ وغیرہ ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خود حکومت اسپین کی نظر میں اپنے ملک کی تاریخ بے معنی اور بے وقعت ہو جاتی ہے اگر اس سے اسلامی دور کو حذف کر دیا جائے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1995 All issues

Printed page