Al-Risala · September 2000 · page 22

شریعت کی رہنمائی

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۰، صفحہ ۲۲

الاعمال أحب الى الله ؟ قال : أدومها وإن قل . وقال : اكلفوا من الاعمال ما تطيقون . (صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب القصد و المداومة على العمل)

اس حدیث کا انطباق عام طور پر اذکار اور عبادات جیسے اعمال پر کیا جاتا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے اس ارشاد میں ایک عام اصول حیات بتایا ہے۔ اس کا ایک جزء بلاشبہ ذکر و عبادت ہے، مگر زندگی کے بقیہ شعبوں سے بھی اس کا تعلق اتناہی ہے جتنا کہ ذکر و عبادات سے۔ ایسا عمل جو قابل مداومت ہو، وہ اللہ کو زیادہ پسند ہے، یہ کوئی پر اسرار معاملہ نہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ کسی بھی عمل کا کوئی بڑا اور گہرا نتیجہ صرف اس وقت نکلتا ہے جب کہ اس کو لمبی مدت تک جاری رکھا جائے۔ نتیجہ اور لمبا عمل دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ چونکہ اللہ کے نزدیک قدر افزائی کے قابل کام صرف وہی ہے جو نتیجہ خیز ہو۔ وقتی قسم کی بے نتیجہ ہنگامہ آرائی اللہ کو پسند نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کے نزدیک وہی عمل قابل قدر ہے جس میں مداومت کی صفت پائی جائے۔ علماء کی تحریک تعلیم ایک مثبت اور غیر تشددانہ تحریک تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں مداومت کی صفت پیدا ہو گئی۔ وہ اپنی اس صفت کی بنا پر اللہ کی پسندیدہ تحریک قرار پائی۔ اور نتیجہ بہت سے فوائد کا سبب بنی۔ علماء نے تحریک مدارس کی صورت میں جو کام کیا اس کی خاص صفت یہ تھی کہ یہ کام اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایسا کام تھا جو شروع ہونے کے بعد مسلسل جاری رہ سکے۔ چنانچہ وہ تقریباً ڈیڑھ سو سال سے بر صغیر ہند میں جاری ہے اور دن بدن ترقی کر رہا ہے۔ اس مدت میں یہ کام نہ صرف بر صغیر ہند میں پھیلا ہے بلکہ اس نظام کے تربیت پائے ہوئے افراد باہر کے ملکوں میں بھی جا کر کثیر تعداد میں چھوٹے اور بڑے مدارس قائم کر چکے ہیں۔ ان کی نہ صرف تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ نوعیت کے اعتبار سے بھی ان میں مختلف قسم کی ترقیاں وقوع میں آئی ہیں۔ مثلاً لڑکوں کے مدرسہ کے علاوہ لڑکیوں کے بڑے بڑے مدرسہ کا قائم ہونا، مدرسوں کا ماڈرنائز کیا جانا، مدرسوں میں کمپیوٹر اور دوسری نئی چیزوں کا اضافہ۔ مدرسوں میں مختلف علمی شعبوں کا اضافہ، مثلاً دار الافتاء، تصنیف و تالیف، دعوت و تبلیغ اور صحافت، وغیرہ۔

ان علماء کے کام کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ وہ ایک ایسی صحت مند روایت (healthy tradition) کو

‹ Previous page Next page › Contents of September 2000 All issues

Printed page