Al-Risala · September 2000 · page 58

مدرسہ کلچر

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۰، صفحہ ۵۸

کہ اس حدیث میں دراصل یہ بتایا گیا ہے کہ آدمی کو اشتعال انگیز حالات میں بھی معتدل جواب دینا چاہے۔ آدمی کو منفی رد عمل کی نفسیات سے مکمل طور پر پاک ہونا چاہئے، حتی کہ اشتعال انگیز حالات میں بھی۔ ۵۔ مدرسہ میں درسیات کے تحت جو کتابیں میں نے پڑھیں ان میں سے ایک نہج البلاغہ تھی جو خلیفہ چہارم علی بن ابی طالب کے کلام پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب مولانا اختر احسن اصلاحی نے پڑھائی تھی۔ وہ مولانا حمید الدین فراہی کے براہ راست شاگرد تھے۔ اس کتاب میں حکمت کی بڑی عجیب عجیب باتیں ہیں۔ گویا کہ یہ کتاب ایک کتابِ حکمت (Book of wisdom) ہے۔ اس سے مجھے ابتدائی دور حیات میں تعلیم کے دوران ہی ایسی حکیمانہ باتیں معلوم ہو گئیں جو میرے لئے بعد کی زندگی میں بہت کار آمد ثابت ہوئیں۔ ان میں سے ایک، حضرت علی کا یہ قول ہے: العاقل هو الذی یضع الشی مواضعه (عقل مند وہ ہے جو چیزوں کو ان کے مقام پر رکھے۔ )

یہ ایک بے حد حکیمانہ کلام ہے۔ زندگی کے معاملات ہمیشہ بہت پیچیدہ ہوتے ہیں۔ بیشتر حالات میں انسان کو یہ کرنا پڑتا ہے کہ افکار کے جنگل میں صحیح فکر کے سرے کو دریافت کرے۔ وہ متنوع انتخاب (options) میں صحیح انتخاب کو معلوم کر سکے۔ وہ دو مشابہ چیزوں کے درمیان فرق کو جانے تا کہ وہ غلط انطباق کی نادانی نہ کرے۔ ایسی حالت میں وہی شخص صاحب عقل کہے جانے کے قابل ہے جو، حضرت علی کے الفاظ میں، چیزوں کو ان کے اصل مقام پر رکھ سکے۔ یہی آدمی غلط استدلال سے بچے گا۔ وہ اس سے محفوظ رہے گا کہ غلط رائے اور غلط منصوبہ بندی میں مبتلا ہو جائے اور پھر خود بھی تباہ ہو اور دوسروں کی تباہی کا سبب بنے۔ اس حکیمانہ قول نے مجھے بہت فائدہ پہنچایا۔ اس نے ابتدا ہی سے مجھے یہ ذہن دیا کہ میں صحیح تجزیہ کرنے کی کوشش کروں تا کہ صحیح رائے پر پہنچ سکوں۔ ۶۔ مدرسۃ الاصلاح کے ایک ممتاز استاد مولانا محمد شبلی ندوی تھے۔ ان سے ہم نے فقہ اور کلام کی کتابیں پڑھیں۔ ان میں سے ایک ابن رشد کی کتاب بدایۃ المجتهد ونهایۃ المقتصد تھی۔ درس کے دوران اس کی یہ عبارت سامنے آئی: فأما شرط الحرب فهو بلوغ الدعوة باتفاق. أعنى أنه لا يجوز حرابتهم حتى يكونوا قد بلغَتهم الدعوة، وذلك شئ مجتمع عليه من المسلمين لقوله تعالى: وما كنا معذبين حتى نبعث رسولاً (کتاب الجهاد، الفصل الرابع في شرط الحرب) یعنی جہاں

‹ Previous page Next page › Contents of September 2000 All issues

Printed page