Al-Risala · September 2000 · page 69

غیر سیاسی ایمپائر

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۰، صفحہ ۶۹

کے تمام شعبوں سے جڑا ہوا ہے۔ اس طرح تقریبا ڈڑھ سو سال کی بلا انقطاع تعلیمی جدوجہد اس نوبت کو پہنچی ہے کہ یہ کہنا شاید مبالغہ نہ ہوگا کہ ہندوستان میں اب مسلمانوں کا غیر سیاسی سطح پر ایک دینی وملی ایمپائر قائم ہو چکا ہے جو اپنی مختلف خصوصیات کی بنیاد پر قدیم پولٹیکل ایمپائر سے کہیں زیادہ اہم اور دور رس ہے۔ اس غیر سیاسی ایمپائر کے نمونے آج ہر جگہ اور ہر روز دیکھے جاسکتے ہیں ـــــ ملک کے مختلف حصوں میں کھڑی ہوئی بلند مسجدیں، مدرسوں کی عالی شان عمارتیں، جدید وسائل سے لیس بڑے بڑے دینی اور ملی ادارے، تقریبا ہر روز ہونے والے عظیم جلسے اور کانفرنسیں، مسلم رہنماؤں کے پر شوکت دورے اور انفار، مسلم اداروں میں بڑی مقدار میں کار اور ٹیلیفون اور فیکس اور کمپیوٹر جیسی جدید سہولیات، وغیرہ وغیرہ۔

اس طرح کے بہت سے مظاہر آج کثرت سے ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں۔ جو مذکورہ قسم کے غیر سیاسی ایمپائر کا تعارف کراتے ہیں۔ وہ خاموش زبان میں یہ اعلان کر رہے ہیں کہ آج اس خطہ ارض میں مسلم ملت کو ایسے عظیم مواقع حاصل ہیں جو سیاسی اقتدار کے زمانہ میں بھی اس کو حاصل نہ تھے۔ سیاسی اقتدار کے زمانہ میں، جو کچھ صرف ایک شاہی خاندان کو حاصل ہو سکتا تھا، وہ آج پوری مسلم ملت کو حاصل ہو گیا ہے۔

علماء کی تعلیم دین کی تحریک کی یہ صفت کہ وہ قابل بقا (sustainable) تھی، بے حد اہم ہے۔ اس کے قابل بقا ہونے ہی کی وجہ سے یہ ممکن ہوا کہ وہ مستقبل میں ظاہر ہونے والے امکانات کو پاسکے۔ چنانچہ یہ تحریک مسلسل چلتی رہی، یہاں تک کہ وہ جدید صنعتی دور میں پہنچ گئی۔ اور اس طرح وہ اس قابل ہو گئی کہ بعد کے دور میں ظاہر ہونے والے امکانات کو اپنے حق میں استعمال کر سکے۔ اگر یہ تحریک قابل بقانہ ہوتی تو دوسری بہت سی وقتی سرگرمیوں کی طرح، جدید امکانات کے ظہور سے پہلے ہی وہ ختم ہو جاتی۔ اس طرح اس کے لئے یہ ممکن ہی نہ ہوتا کہ وہ بعد کو ظاہر ہونے والے امکانات کو اپنی ترقی کا جزو بناسکے۔ واقعات بتاتے ہیں کہ سابق پولٹیکل ایمپائر کے کھونے پر مسلمان لمبی مدت تک مرثیہ خوانی کرتے رہے، مگر اللہ تعالیٰ نے تاریخ میں ایسی تبدیلیاں کیں کہ دنیا میں اس سے کہیں زیادہ بڑے دروازے ان کے لئے کھل گئے۔ اب یہ ممکن ہو گیا کہ یہاں ہم ایک ایسا غیر سیاسی ایمپائر کھڑا کر سکیں جو

‹ Previous page Next page › Contents of September 2000 All issues

Printed page