Al-Risala · September 2000 · page 74

مدارس سنٹر

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۰، صفحہ ۷۴

مدارس سنٹر

ضرورت ہے کہ مدارس سنٹر کے نام سے ایک مرکزی ادارہ قائم کیا جائے۔ یہ سنٹر اس مقصد کو اجتماعی طور پر حاصل کرنے کی ایک کوشش ہوگی جس کو مختلف مدرسے انفرادی طور پر حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

۱۔ مدارس سنٹر کا پہلا مقصد مدارس کے درمیان اتحاد کی فضا پیدا کرنا ہے۔ یہ سنٹر مختلف مدارس کے درمیان شیرازہ کا کام کرے گا۔ اللہ کے فضل سے مدارس کے درمیان ایک قسم کے خاموش اتحاد کا ماحول آج بھی قائم ہے۔ مدارس سنٹر کا کام یہ ہوگا کہ وہ اس اتحاد کو مزید موثر اور با معنی بنائے ۔ وہ مدارس کی اجتماعی آواز کے طور پر کام کرے ۔

۲ موجودہ زمانہ معلوماتی انفجار (information explosion) کا زمانہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر بڑے ادارے میں ایسے شعبے ہوتے ہیں جو ادارے کو عصری معلومات سے مربوط رکھیں ۔ مدارس سنٹر کا ایک کام یہ ہوگا کہ وہ مدارس سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق رکھنے والی عالمی معلومات کو جمع کرے اور مدارس کو ان سے باخبر کرتا رہے۔

حدیث میں مومن کی جو صفات بتائی گئی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے: ان يكون بصيراً بزمانه پورا کرنے کا ذریعہ ہوگا، وہ ان کو عصری واقفیت سے مسلح کرے گا۔

۳ جیسا کہ معلوم ہے، مدارس کا موجودہ نصاب دو قسم کے علوم پر مشتمل ہے۔ علوم عالیہ، اور علوم آلیہ۔ جہاں تک علوم عالیہ کا تعلق ہے، وہ بلاشبہ مقدس علم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تاہم یہ تقدس ان کے متن (text) کے لئے ہے نہ کہ ان کی تشریح و تفسیر کے لئے ۔ اس لئے علوم عالیہ میں متن کو علیٰ حالہ باقی رکھتے ہوئے ان کی تشریحی اور تفسیری کتابوں میں وقت کے تقاضے کے مطابق تبدیلی ہوتی رہے گی ۔ علوم آلیہ کا معاملہ اس سے بالکل مختلف ہے۔ علوم آلیہ کبھی مقدس نہیں ہوتے۔ وہ مکمل طور پر زمانی حالات اور عصری افکار کے تابع ہوتے ہیں۔ اس لئے ضرورت ہوتی ہے کہ علوم آلیہ پر مسلسل نظر

‹ Previous page Next page › Contents of September 2000 All issues

Printed page