Al-Risala · September 2000 · page 78

مدارس سنٹر

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۰، صفحہ ۷۸

اس قسم کے مختلف واقعات ہیں جن کے ذریعہ میرے اندر یہ داعیہ پیدا ہوا کہ مدرسہ کی تعلیم کے بعد انگریزی زبان کو سیکھوں اور جدید علوم کا مطالعہ کروں۔ تاکہ میں اپنی دعوتی ذمہ داریوں کو زیادہ مؤثر طور پر ادا کر سکوں۔

میں کبھی کسی انگریزی اسکول میں داخل نہیں ہوا مگر مدرسہ کی تعلیم کے بعد لمبی مدت تک ذاتی محنت کے ذریعہ میں نے انگریزی زبان سیکھی۔ میں اس قابل ہو گیا کہ براہ راست ہر قسم کی انگریزی کتاب کا مطالعہ کروں اور ان سے ضروری مواد حاصل کر سکوں۔ میں تقریباً چالیس سال سے ہندوستان کے اندر اور ہندوستان کے باہر انگریزی داں حلقوں میں اسلام کا پیغام پہنچانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہوں۔ عربی اور انگریزی دونوں زبان سے واقفیت حاصل کرنے ہی کا یہ نتیجہ تھا کہ میں ایک بین اقوامی دعوتی مشن جاری کر سکا۔ اس دعوتی مشن کا آغاز تو بہت پہلے ہو چکا تھا لیکن انگریزی زبان کے اعتبار سے اس کا با قاعدہ آغاز ۱۹۸۴ میں ہوا جب کہ میں نے انگریزی ماہنامہ ’’الرسالہ‘‘ کا اجراء نئی دہلی سے کیا۔ جو الحمد للہ اب تک جاری ہے اور ملک کے اندر اور ملک کے باہر انگریزی داں حلقوں میں دین کی اشاعت کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ در جنوں کی تعداد میں انگریزی کتابیں چھپ کر عالمی سطح پر پھیل رہی ہیں حتیٰ کہ اب یہ دعوتی مشن انٹر میٹ تک پہنچ چکا ہے۔ اور اس کا اپنا ویب سائٹ بھی کھولا جا چکا ہے۔ اللہ کا یہ خصوصی فضل ہے کہ اس پر امن دعوتی مشن کے ذریعہ اسلام کی اشاعت کا کام بین اقوامی سطح پر انجام پا رہا ہے۔ اس دعوتی مشن میں میرے ساتھ بہت سے اللہ کے بندے لگے ہوئے ہیں۔ ہماری اب تک کی کوششوں سے مختلف ملکوں میں ہزاروں لوگ اسلام کے سایہ رحمت میں داخل ہو چکے ہیں۔ عربی زبان اور دینی علوم کی تکمیل کے بعد انگریزی زبان کا حصول میرے لئے بے حد مفید ثابت ہوا۔ اسی دو طرفہ علم کا یہ نتیجہ ہے کہ میرے لئے یہ ممکن ہوا کہ میں بین اقوامی کانفرنسوں میں اسلام کی نمائندگی کر سکوں۔ ملک کے اندر اور ملک کے باہر مجھے بار بار اس قسم کے مواقع ملے۔ اگر میں انگریزی زبان سے بے خبر ہو تا تو میرے لئے یہ ممکن نہ ہو تا کہ میں دور جدید کے دعوتی مواقع کو اس طرح استعمال کر سکوں۔ ۸ مدارس سینٹر کا ایک کام یہ بھی ہوگا کہ وہ مدارس کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کا منظم اہتمام کرے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ یہ غلط فہمیاں بے بنیاد ہیں لیکن وہ اتنی زیادہ پھیلی ہوئی ہیں کہ

‹ Previous page Next page › Contents of September 2000 All issues

Printed page