تاریخ دعوت حق
الرسالہ، مارچ ۲۰۰۱، صفحہ ۱۱
کے ایک ایکٹ کے تحت دسمبر ۱۹۶۹ میں اس کو قومی اہمیت کا ادارہ بنا دیا گیا۔ اس وقت خدا بخش لائبریری میں میں ہزار ایک سو ایک عربی۔ فارسی۔ اور اردو مخطوطات اور دو لاکھ کے قریب نایاب اور جدید مطبوعات موجود ہیں۔
لائبریری زندگی کا حصہ ہے۔ ہر بستی میں لائبریری کا وجود ضروری ہے۔ حتیٰ کہ ہر گھر کے اندر چھوٹی یا بڑی لائبریری ضرور موجود ہونا چاہئے۔ کھانا اگر جسمانی خوراک ہے تو لائبریری گویا دماغی خوراک۔ پٹنہ میں جناب ایس ایم ہاشم صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے ایک چھپا ہوا رسالہ مجھ کو دیا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے۔ اسلام کے پاس زندگی کے ہر مسئلہ کا حل موجود ہے ضرورت ہے کہ اسلام کو ایک مکمل نظام حیات کی حیثیت سے نافذ کیا جائے۔
یہ بظاہر خوبصورت نظریہ صرف ایک بے اصل نظریہ ہے۔ وہ دین کے غلط تصور پر قائم ہے۔ یہ صحیح ہے کہ اسلام کا تعلق انسان کی پوری زندگی سے ہے مگر یہ تعلق اس معنی میں ہے کہ ایک فرد جب اسلام کے عقیدہ کو دل سے اپنا عقیدہ بناتا ہے تو اس کے بعد اس کے ہر قول اور ہر عمل میں اس کا اظہار ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر ایک پورا معاشرہ اسلام کے عقیدہ کو گہرائی کے ساتھ اختیار کرے تو اس کا اثر معاشرہ کی تمام سرگرمیوں میں ظاہر ہونے لگے گا۔
پٹنہ میں جن لوگوں سے ملاقات ہوئی ان میں سے ایک جناب محتشم علی خان (0612-687955 ,Tel:) (0612-221531 تھے ۔ وہ الرسالہ مشن سے اتفاق رکھتے ہیں۔ وہ پیشہ کی مصروفیت کے باوجود الرسالہ کا مطالعہ پابندی سے کرتے ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ تعلیم یافتہ مسلمانوں کی بیشتر تعداد الرسالہ کے نقطہ نظر سے متفق ہو چکی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ کچھ لوگ زبان سے اپنے اس اتفاق کا اظہار کرتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے دل سے۔
میں نے سوچا کہ جن لوگوں کا دل یہ گواہی دیتا ہے کہ الرسالہ کا مشن ایک درست مشن ہے وہ زبان سے اس کا اظہار کیوں نہیں کرتے۔ میری سمجھ میں آیا کہ وہ شعوری یا غیر شعوری طور پر یہ محسوس کرتے ہیں کہ زبان سے اس کا اعلان کرنا بالواسطہ طور پر اپنی غلطی کا اعتراف کرنا ہے۔ اور غلطی کا اعتراف بلا شبہ ہر آدمی کے لئے سب سے زیادہ مشکل کام ہے۔
یکم نومبر کی صبح کو پٹنہ سے ڈھاکہ کے لئے روانگی ہوئی۔ اس سفر میں کئی لوگ میرے ساتھ تھے۔ برادرم محمد ثناء اللہ ندوی (۲۶ سال) بھی میرے ساتھ تھے۔ انہوں نے ۱۹۹۵ میں ندوہ سے فراغت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپ کی سب سے پہلی کتاب جو میں نے پڑھی وہ الاسلام - تحدّی (مذہب اور جدید چیلنج)
‹ Previous page Next page › Contents of March 2001 All issues