تاریخ دعوت حق
الرسالہ، مارچ ۲۰۰۱، صفحہ ۱۲
ہے ۔ اس کے بعد میں برابر آپ کی تحریریں پڑھتا رہا ہوں۔ انہوں نے اپنے قلم سے کایہ الفاظ لکھے ۔ ” میں نے حضرت کی کتابوں سے جہاد کا صحیح تصور ، دعوت کاحقیقی نہج ، سنت رسول کا صحیح نمونہ ، زندگی کا اصل مقصد، جینے کا حوصلہ، حق کی تلاش کا سچا جذ بہ اور خدمتِ دین کی روحانی قوت کا سبق لیا ہے اور اب الحمد للہ مولانا کی کتابوں سے اور ان کے مشن و دعوت حق سے مکمل اتفاق رکھتا ہوں ۔ برادرِ م شاہ اللہ ندوی بہار کے اس پورے سفر میں میرے ساتھ رہے ، میں نے انہی کے ذریعہ یہ سفرنامہ لکھوایا۔
یکم نومبر کو پٹنہ سے ڈھاکہ جاتے ہوئے در میان میں ہم لوگ مظفر پور سے گزرے۔ یہاں تھوڑی دیر کے لئے قیام کیا گیانہ۔ مظفر پور بہار کا ایک شہر ہے جو کپڑے وغیرہ کی مارکیٹ کے لئے مشہور ہے۔ مظفر پور میں ایک قدیم مدرسہ ہے۔ یہاں عربی اور دینی تعلیم کا انتظام ہے۔ مولانا عبد الرحیم امدادی نے کہا کہ ان کے شیخ حضرت قاری محمد صدیق باندوی نے سلّم کی تعلیم اسی مدرسہ میں حاصل کی تھی۔ سلم قدیم منطق کے موضوع پر ایک کتاب ہے۔ اس کا پورا نام سلم العلوم ہے۔ اس کے مصنف بہار کے ایک عالم قاضی محب اللہ بہاری وفات1119ھ ہیں۔ وہ اورنگ زیب عالمگیر کے ہم عصر تھے۔ قدیم زمانہ میں منطق کی اس کتاب کی اتنی زیادہ اہمیت ہوئی کہ اور نگ زیب نے قاضی محب اللہ بہاری کو اپنے بیٹوں کی تعلیم کے لئے مقرر کیا۔ مگر اب اس کتاب کی اہمیت زیادہ تر تاریخی ہے۔ عصری منطق کے اعتبار سے اس کی زیادہ اہمیت نہیں۔
سلّم العلوم کی شرحیں کثرت سے لکھی گئی ہیں۔ ” شرح نویسی یہ طریقہ میرے نزدیک صرف تقلیدی ذہن کی پیداوار ہے۔ صحیح یہ ہے کہ لکھنے والے لوگ خود اپنی تحقیق سے نئی کتابیں لکھیں۔ شرح نویسی کے اس طریقہ کا نقصان یہ ہوا کہ بعد کے زمانہ میں ذہنی ارتقاء کا عمل رک گیا۔ لوگوں نے قدیم متون کو مقدس سمجھ لیا۔ اس کے بعد انسانی ذہن کا کام صرف اس کی شرح لکھنا رہ گیا کہ خود کوئی نیا اورتخلیقی کام پیش کرنا۔
مظفر پور ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک قدیم مسجد ہے۔ انیسویں صدی کے آخر میں جب یہاں ریلوے لائن بچھائی جانے لگی تو مسجد اس کے راستہ میں پڑ رہی تھی۔ یہ انگریزوں کا زمانہ تھا۔ مسلمانوں نے دانش مندی سے کام لیا۔ چنانچہ انگریز اس پر راضی ہو گئے کہ مسجد کی عمارت کو نہ چھیڑتے ہوئے ریلوے لائن کو مسجد کے دائیں اور بائیں سے نکالا جائے۔
اس منظر کو دیکھ کر مجھے ۱۹۱۳ کا واقعہ یاد آجا جب کہ کانپور مچھلی بازار) کی ایک مسجد کے غسل خانہ کی دیوار کا ایک کو نا روڈ کو سیدھا کرنے کے لئے توڑا گیا تو اس وقت کے مسلم لیڈروں نے سارے ملک میں اس
‹ Previous page Next page › Contents of March 2001 All issues