Al-Risala · March 2001 · page 18

تاریخ دعوت حق

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۱، صفحہ ۱۸

صاحب حق کا مذاق اڑا کر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اس کی بات اتنی بے وزن ہے کہ وہ ماننے کے قابل ہی نہیں۔ ایک چیز بہار کی پہچان بن گئی ہے اور وہ ہے بہار کی ٹوٹی ہوئی سڑکیں۔ دہلی سے پٹنہ پہنچنے کے لئے میں نے ایک ہزار کلومیٹر ٹرین کے ذریعہ سفر کیا۔ یہ سفر پر سکون طور پر طے ہو گیا۔ پٹنہ کے بعد دوبارہ مجھے تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنا تھا۔ یہ بہار کے اندرونی مقامات میں ہوا۔ یہ دوسرا سفر میری زندگی کا ایک عجیب تجربہ تھا۔ کار آہستہ رفتار کے ساتھ اس طرح چل رہی تھی جیسے کہ ہر قدم پر ایک گڑھا موجود ہے اور کاران سے گزرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ بہار میں سڑکوں کے نام پر جو چیز ہے اس کو جدید اصطلاح میں شاید سڑک کہنا مشکل ہے۔ ان نا ہموار سڑکوں پرگزرتے ہوئے مجھے ایک کارٹون یاد آیا۔ جو امریکہ کے مشہور صنعت کار بل گیٹس کی آمد (اکتوبر ۲۰۰۰) 2000)پرٹائمس آف انڈیا میں شائع ہوا تھا۔ اس کارٹون میں بل گیٹس اور بہار کی چیف منسٹر کے درمیان ایک مفروضہ ملاقات کا ذکر ہے۔ بل گیٹس بہار کی چیف منسٹر رابڑی دیوی سے ملاقات کے دوران کہتے ہیں: اگر آپ نے میری وہ کتاب پڑھی ہو جس کا نام روڈ اہیڈ ہے تو...... رابڑی دیوی بات کو کاٹتے ہوئے درمیان میں کہہ اٹھتی ہیں کہ روڈ اہیڈ! آپ کس چیز کی بات کر رہے ہیں۔ بہار میں آگے کاروڈ تودرکنار یہاں پیچھے بھی کوئی روڈ نہیں اور نہ دائیں طرف اور نہ بائیں طرف۔ بہار میں سرے سے کوئی روڈ نہیں۔ کیا آپ روڈ بنانے کے لئے بہار آئیں گے۔ Bill: Well, yes, if you've read my book The Road Ahead you'll know.... Rabri: Road ahead? What you are talking? In Bihar let alone road ahead there is no road behind. Or on right side, or left side. In fact, there is no road at all in Bihar. You will come to build a road in Bihar. یکم نومبر کی شام کو چار بجے ہم لوگ ڈھاکہ پہنچے۔ یہاں بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوئی۔ نماز عصر کے بعد ڈھاکہ کی صغریٰ اردو لائبریری میں پروگرام ہوا۔ یہاں شہر کے تعلیم یافتہ لوگ اکٹھا ہوئے ۔ ان میں سے بیشتر لوگ الرسالہ مشن سے واقف تھے۔

صغریٰ لائبریری میں عصر و مغرب کے درمیان ایک تقریر ہوئی۔ یہاں لوگ اتنی زیادہ تعداد میں آئے کہ ہال کی کرسیاں ناکافی ہو گئیں۔ بہت سے لوگوں نے باہر کھڑے ہو کر تقریر سنی۔ میں نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ ہے مگر یہ کمیونسٹ ٹائپ کا کوئی نظریہ نہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سیاسی اکھیڑ پچھاڑ کے ذریعہ حکومت پر قبضہ کرنے کی کوشش کریں تاکہ اسلام کے

‹ Previous page Next page › Contents of March 2001 All issues

Printed page