تاریخ دعوت حق
الرسالہ، مارچ ۲۰۰۱، صفحہ ۳۱
سکتا۔ وہ مجبور ہے کہ وہ کسی تبدیلی کے بغیر ان کو مان لے۔ دنیا میں صرف پابند زندگی ممکن ہے، آزاد زندگی یہاں سرے سے قابلِ عمل ہی نہیں۔
جناب نجم الدین ہاشمی صاحب جنرل سیکریٹری انجمن اسلامیہ موتی ہاری ۲ نومبر کو شام کے پروگرام میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کی ایک بات کی وضاحت چاہتا ہوں۔ آپ نے تقریر میں کہا تھا کہ دنیا میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ اپنی منفی سوچ کو مثبت سوچ میں بدلا جائے۔ یہ کام کس طرح ہوگا۔ میں نے کہا کہ یہ کام تو ہر آدمی ہر روز کرتا ہے۔ اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو موجودہ دنیا میں وہ زندہ ہی نہیں رہ سکتا۔ فرق صرف یہ ہے کہ عام لوگ وہاں اپنی مثبت سوچ بناتے ہیں جہاں ان کا ذاتی انٹرسٹ زد میں آرہا ہو۔ مومن وہ ہے جو اصول کی بنیاد پر، نہ کہ ذاتی انٹرسٹ کی بنیاد پر اپنی منفی سوچ کو مثبت سوچ بنا لے۔ ایک صاحب نے کہا کہ وہ مستقل طور پر ٹینشن میں رہتے ہیں۔ اس کا سبب انہوں نے یہ بتایا کہ ان کا خاندان مشترک خاندان ہے۔ میں نے کہا کہ مشترک خاندان ٹینشن سے خالی نہیں ہو سکتا۔ حتیٰ کہ صالح لوگوں کے لئے بھی نہیں۔ پھر میں نے کہا کہ آدمی کے لئے دنیا میں ہمیشہ دو میں سے ایک کا انتخاب رہتا ہے مگر آدمی تیسرا انتخاب لیتا ہے جو ممکن نہیں۔ اسی راز کو جاننے کا نام کامیابی ہے اور اسی راز کو نہ جاننے کا نام ناکامی۔ . میں نے کہا کہ آپ کے لئے دو میں سے ایک کا انتخاب ہے۔ اگر آپ مشترک مکان میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ پریکٹیکل اپروچ اختیار کرتے ہوئے اپنے کو آخری حد تک بے شکایت بنالیں۔ دوسرا انتخاب یہ ہے کہ آپ مشترک مکان کو چھوڑ دیں اور اپنے لئے ایک الگ مکان حاصل کریں۔ آپ نے ان دو کے بجائے تیسرا انتخاب لے رکھا ہے۔ یعنی آپ چاہتے ہیں کہ آپ ایک مشترک خاندان میں رہیں مگر آپ کے لئے کسی کی طرف سے کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ یہ تیسرا انتخاب ہے۔ اور اس طرح کے معاملہ میں تیسرا انتخاب ممکن ہی نہیں۔
جناب ڈاکٹر سہیل اختر صاحب علیگ ۲ نومبر کو شام کے جلسہ میں موجود تھے۔ انہوں نے میری اس تقریر کے بارے میں سوال کیا کہ آپ نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ مسلمانوں کے اندر سے مایوسی اور شکایت کو دور کرنا ہمارا مشن ہے۔ یہ مایوسی اور شکایت مسلمانوں کے اندر سے کیسے نکلے گی۔ دوسرا سوال یہ ہے کہ صبر کا اسلامی تصور کیا ہے۔ میں نے کہا کہ مایوسی اور شکایت کو ختم کرنے کا نسخہ اسلام کے مطابق قناعت ہے۔ قناعت کے لفظ کو عام طور پر بہت محدود مفہوم میں لیا جاتا ہے۔
مگر حقیقت یہ ہے کہ قناعت ایک صحت مند مزاج ہے جس کا تعلق پوری زندگی سے ہے۔ قناعت
‹ Previous page Next page › Contents of March 2001 All issues