Hitting the nail on the head.
الرسالہ، جنوری ۲۰۲۰، صفحہ ۴۷
تو اقدام مفید ہوگا، ورنہ ناکام ہو کر رہ جائے گا۔ لوہا گرم ہونے پر ہتھوڑا مارنے والا اپنے مقصد کو حاصل کرتا ہے۔ جو شخص ٹھنڈے لوہے پر ہتھوڑا مارنے لگے، وہ صرف اپنے ہاتھ کو دکھ پہنچائے گا ، وہ لوہے کو اپنی مرضی کے مطابق نہیں ڈھال سکتا۔
انگریزی کا ایک مثل ہے کہ کیل کے عین سر پر مارنا:
Hitting the nail on the head.
یہ مثل بہت بامعنیٰ ہے۔ اس میں ایک مادی مثال کے ذریعہ انسانی کامیابی کا راز بتایا گیا ہے۔ یہ ایک معلوم بات ہے کہ کیل جب کسی چیز پر ٹھونکی جاتی ہے، تو اس کے ٹھیک سر پرہتھوڑی ماری جاتی ہے۔ اگر ہتھوڑی کی مار ادھر ادھر پڑے، تو وہ صحیح طور پر اندر نہیں داخل ہوگی، بلکہ ٹیڑھی ترچھی ہو کر رہ جائے گی۔ اسی طرح زندگی کے معاملات میں یہ جاننا پڑتا ہے کہ ٹھیک ٹھیک وہ کون سا مقام ہے جہاں ضرب لگانی چاہیے۔ صحیح ضرب کے نتیجہ ہی کا دوسرا نام کامیابی ہے۔ مثلاً آپ کسی موضوع پر اظہار خیال کر رہے ہیں یا کسی شخص سے ایک اختلافی موضوع پر بحث کر رہے ہیں۔ ایسی حالت میں اگر آپ وہ بات کہیں جو ٹھیک ٹھیک موضوع کے اوپر چسپاں ہوتی ہو تو سننے والا آپ کے نقطۂ نظر کو ماننے پر مجبور ہو جائے گا۔ اس کے برعکس اگر آپ ایسی باتیں کریں جو زیر بحث موضوع پر ٹھیک فٹ نہ بیٹھتی ہو، تو آپ کی بات لوگوں کو بے وزن محسوس ہوگی۔ وہ اپنے آپ کو اندرونی طور پر مجبور نہ پائیں گے کہ آپ کے نقطۂ نظر سے اتفاق کر لیں ۔ ایک انجینئر صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے ماسکو یونیورسٹی سے انجینئرنگ کیا ہے۔ وہ روسی زبان بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔ انھوں نے روس کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ مثلاً انھوں نے لینن کا ایک مقولہ روسی زبان میں بتایا، جس کا ترجمہ یہ تھا: " اگر ایک ہاتھ پیچھے کھسکو تو دو ہاتھ آگے بڑھنے کے ارادے سے "۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 2020 All issues